ملک کے آئین کو اپنے ایجنڈے میں بدل کر حکومت 'یوم آئین' منا رہی ہے: محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:52 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،26؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے 'یوم آئین' منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو 'یوم آئین' کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'حکومت ہند کی طرف سے یوم آئین منانے پر متحیر ہوں کیونکہ انہوں نے اس (آئین) کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی اے اے، این آر سی اور لو جہاد جیسے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف آئین کی طرف سے منظور کردہ بنیادی حقوق کے منافی ہیں بلکہ ان سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی'۔

بتادیں کہ ملک میں 26 نومبر کو 'یوم آئین' منایا جاتا ہے۔ سال 1949 میں اسی روز قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور آئین کو منظور کیا تھا جس کو بعد ازاں 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا تھا۔ بھارت میں 'یوم آئین' کو سال 2015 میں پہلی بار این ڈی اے کے دور حکومت میں منایا گیا اس کو 'قومی قانون دن' کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔