اعظم خان کو ہائی کورٹ سے راحت، 29 معاملات میں اسٹے، گرفتاری پر روک، جیا پردا و حکومت کو نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2019, 1:02 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد،26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے اس وقت بڑی راحت ملی ہے ہائی کورٹ نے بدھ کے روز محمد علی جوہر یونیورسٹی سے متعلقہ تمام زمینی معاملات پر تاحکم ثانی ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگا دی۔ عدالت عالیہ نے رام پور کے عظیم نگر تھانہ میں کسانوں کی طرف سے درج ایف آئی آر کے سلسلہ میں ان کی گرفتاری پر بھی روک لگا دی ہے۔ علاوہ ازیں، جیا پردا کو نوٹس جاری کیا ہے اور ریاستی حکومت و دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ عرضی پر مزید سماعت کے لئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس منوج مشر اور جسٹس منجو رانی چوہان کی ڈویژن بینچ نے اعظم خان کی عرضی پر سماعت کی اور ان کے خلاف چل رہے 29 مقدمات کے حوالہ سے اسٹے آرڈر جاری کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بنیاد پر اب اعظم خان کو دوسرے معاملات میں بھی راحت مل سکتی ہے۔ قبل ازیں، منگل کے روز رامپور میں واقعہ اعظم خان کی رہائش گاہ کے اہم دروازے پر ان کے خلاف زمین ہڑپنے سمیت تمام مقدمات سے وابستہ عدالتی نوٹسز کو چسپاں کیا گیا تھا۔

ایڈوکیٹ قمر الحسن صدیقی اور صفدر کاظمی نے بتایا کہ رامپور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کی زمین کے حوالہ سے کسانوں کو لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی امیدوار رہیں جیا پردا نے اکسا کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم خان کے خلاف سیاست پر مبنی 28 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کسانوں نے اعظم خان پر جبراً زمین پر قبضہ کرنے کا الزام وعائد کیا ہے، جس پر اعظم خان کی طرف سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے ریاستی حکومت پر انتقاماً کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعطم خان کی عرضی پر سماعت کے بعد ان کے خلاف درج 29 معاملات پر اسٹے آرڈر جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان کے خلاف رامپور انتظامیہ و دیگران کی جانب سے اب تک 85 سے زیادہ مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ ان میں بھینس چوری، بکری چوری، مدرسہ سے کتاب چوری، بجلی چوری، غیر اراداً قتل، لوٹ مار، دھوکہ دہی سمیت دیگر سنگین دفعات میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کئی معاملات میں ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ، دونوں بیٹے اور آنجہانی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں رامپور انتظامیہ کی جانب سے اعظم خان کو زمین مافیا بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔