انتخابات میں جیت کیلئے تمام طرح کے ہتھکنڈے اپنائے: سونیا گاندھی  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:30 PM | ملکی خبریں |

را ئے بریلی13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے پروگرام میں نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہ مرکز کے اقتدار میں رہنے اور نریندر مودی کو وزیر اعظم بنائے رکھنے کے لئے حکمراں جماعت (بی جے پی) نے  اخلاقیات کی تمام حدیں پار دیں۔ ووٹروں کو لبھانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے۔ سب جانتے ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا، وہ اخلاقی تھا یا غیر اخلاقی؟ اس سے قبل سونیا اور پرینکا گاندھی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی کی۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ر ائے بریلی پہنچیں سونیا نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہمارے انتخابی عمل میں کئی طرح کے شک ابھر کر سامنے آئے ہیں، اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہو سکتی کہ اقتدار بچانے کے لئے اخلاقیات سے سودا کرلیا گیا۔ اس دوران پرینکا نے کانگریس کی ہار کے لئے کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں کوئی تقریر نہیں کروں گی، لیکن مجھے بولنے کے لئے کہا جا رہا ہے تو سچ بتاتی ہوں، میں ان کارکنوں کا پتہ کروں گی، جنہوں نے پارٹی کے لئے انتخابات کے دوران کام نہیں کیا۔سونیا گاندھی نے پہلی بار رائے بریلی سے 2004 میں انتخاب لڑاتھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ یہاں کی ایم پی ہیں۔ عام طور پر باقی پارٹیاں کانگریس کو اس سیٹ پر واک اوور دیتی آئی ہیں؛ لیکن، اس بار سونیا کے ہی  کبھی خاص رہے لیڈر دنیش سنگھ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر سونیا کو چیلنج کیا تھا۔ تاہم اس انتخابات میں سونیا نے انہیں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔