ایک ملک ایک انتخاب کاشوشہ حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش، کانگریس نے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کامطالبہ کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ایک ملک ایک انتخاب کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ میں شامل نہیں ہونے والی کانگریس نے بدھ کو الزام لگایاہے کہ ایسے معاملے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں اور حکومت اگر اس معاملے میں واقعی سنجیدہ ہے تواسے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے۔کانگریس کے ترجمان گورو گوگوئی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں بے روزگاری، بدحال معیشت جیسے ان گنت مسائل ہیں، جن پرحکومت توجہ نہیں دے رہی ہے اور وہ اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات کو نظر انداز کررہی ہے۔کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے متعددبارحکومت سے انتخابی عمل بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے ساتھ ہی وی وی پیٹ کا مطالبہ کیا ہے لیکن کبھی حکومت نے اس کی اس درخواست پر توجہ نہیں دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔