کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں: غلام نبی آزاد

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 12:17 AM | ملکی خبریں |

جموں،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سنیئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کے چلتے موٹر سائیکل چلانے والوں کو پریشان کرنا بھی قابل مذمت ہے۔ موصوف کانگریس لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا مسئلہ تشویش ناک ہے، مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑنا ضروری ہے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہوسکے'۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کشمیر کے دس اضلاع اور ضلع رام بن میں قریب 70 وفود سے ملا، اچھی بات یہ ہے کہ سب لوگ ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور مارنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے بلکہ غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے لئے ضروری بجری، ریت، اینٹوں کی بھی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئی ہیں جس سے لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا اور یہاں عوامی سرکار منتخب نہیں کی جائے گی تب تک یہاں ترقی کا ہونا ممکن نہیں ہے۔ موصوف لیڈر نے کہا کہ ہم ترقی کے لئے ملی ٹنسی کے خاتمے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم انتظار نہیں کر سکتے ہیں کہ پہلے ملی ٹنسی ختم ہونی چاہئے پھر ترقی کریں گے یہ غلط سوچ ہے، یہ دونوں چیزیں گزشتہ تیس برسوں سے چل رہی ہیں ملی ٹنسی کا خاتمہ بھی ہو رہا ہے اور ترقی بھی ہو رہی ہے'۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کے چلتے موٹر سائیکل سواروں کو پریشان کرنا بھی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی مہنگائی کی وجہ سے لوگ گاڑیوں کی بجائے موٹر سائیکلوں پر ہی سفر کرتے ہیں لیکن ان کو بند کرنا، موٹر سائیکل ضبط کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے لوگوں میں سرکار کے تئیں غصہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔