گلبرگہ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا احتجا ج
گلبرگہ، یکم دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن گلبرگہ ضلع صدر ہنمت ایچ ایس نے بتایا کہ کرناٹک میں میڈیکل کالج کے طلبہ کے لیے فروری مہینے امتحان دینے کے لئے اعلان کیا ہے۔ مگر ابھی تک میڈکل کالج کے طلبہ کی کلاسز مکمل نہیں ہوئی۔
گزشتہ 18 ماہ سے کورونا کی وجہ سے میڈیکل کالج بند رہے ہیں۔اس لئے طلبہ کو پریکٹس کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ جس سے طلبہ امتحان نہیں دے سکتے۔
انہوں نے اس امتحان کو منسوخ کرنے اور ان کے دیگر مطالبات کو پورا کرنے کو لیکر ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کیا۔