بے قصور نوجوانوں کو رہا کرنے اکھنڈ سرینواس مورتی کی پولیس سے نمائندگی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 12:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او  نیوز) بنگلورو  کے کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی پولیس تھانوں کی حدود میں 11؍اگست کی شام پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے سلسلہ میں جن نوجوانوں کو پولیس کی طرف سے گرفتار کیا گیا ہے ان میں شامل بے قصور نوجوانوں کو رہا کرنے کے لئے پلکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی آر اکھنڈ سرینواس مورتی نے جمعہ کے روز ڈی جے ہلی پولیس تھانے پہنچ کر پولیس حکام سے نمائندگی کی۔ ان سے درخواست کی کہ پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کے دوران اگر بے قصور نوجوانو ں کو پکڑ اگیا ہے تو ان کے معاملوں کی جانچ فوری طور پر پوری کر کے انہیں رہا کیا جائے۔

پولیس تھانے میں حکام سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرینواس مورتی نے بتایا کہ تشدد کے دوران شرپسندوں نے ان کا اور ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے گھرجلا دئیے، اس لئے وہ کچھ دن تک پریشان رہے،اب ان کے علم میں مقامی مسلم قائدین نے یہ بات لائی ہے کہ پولیس کی طرف سے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے لئے کی گئی کارروائی کی زد میں کئی بے قصور نوجوان بھی آ گئے ہیں، اس لئے انہوں نے مناسب سمجھا کہ جو بھی بے قصور پولیس کی تحویل میں ہیں ان کو بلا تاخیر رہا کرنے کے لئے پولیس حکام سے درخواست کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکام سے انہوں نے اس سلسلہ میں درخواست کی ہے اور انہوں نے اس پر مناسب کارروائی کا تیقن دلایا ہے۔ سرینواس مورتی نے یہ بات دہرائی کہ حلقہ بھر میں برسوں سے ہندو، مسلم،دلت نیز تمام طبقات مل جل کر رہ رہے ہیں۔ ایک شر پسند کی حرکت کے نتیجے میں علاقے میں باہر کے لوگوں نے ہنگامہ مچایا اور بدقسمتی سے علاقے کے کچھ گمراہ نوجوان بھی اس کا حصہ بن گئے۔ پولیس ان تمام کی سی سی ٹی وی مناظر کی بنیاد پر نشاندہی کر رہی ہے۔ لیکن اس کارروائی کی زد میں بے قصور نوجوان نہ آنے پائیں پولیس حکام سے انہوں نے گزارش کی ہے۔ اس موقع پر سرینواس مورتی کے ہمراہ مقامی مسلم قائدین اور مساجد کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...