’ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد پوری دنیا میں ہلچل، لیکن وزیر اعظم مودی خاموش‘

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 9:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہنڈن برگ رپورٹ کے بھنور میں پھنسے صنعتکار گوتم اڈانی اور اڈانی گروپ نے چند دنوں میں عرش سے فرش تک کا سفر طے کیا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ایک طرف جہاں اڈانی دنیا کے 20 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں، وہیں دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں اڈانی گروپ کے حصص دن بہ دن گر رہے ہیں۔ اڈانی چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی اپوزیشن اڈانی اور پی ایم مودی پر سوال کے بعد سوال اٹھا رہی ہے۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ پی ایم مودی دوست اڈانی کی تباہی پر خاموش کیوں ہیں؟ نیز، مودی حکومت پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر بحث سے کیون بھاگ رہی ہے۔

اس سب کے درمیان کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کرکے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک سوال پوچھا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کیا، "پی ایم مودی کے 'بہترین دوست' کے ساتھ اب تک کیا کیا ہوا؟ اس رپورٹ کے بعد گروپ کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ ’ایل آئی سی اور سرمایہ کاروں کا پیسہ ڈوب گیا۔ اس کے علاوہ ڈاؤ جونز نے اڈانی گروپ کو باہر کر دیا اور ایس اینڈ پی کی درجہ بندی منفی درج کی گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں اڈانی گروپ کا برا حال ہے۔ اڈانی کے شیئر زمین پر آ گئے ہیں۔ اس پر کانگریس نے اڈانی گروپ کے گرتے ہوئے اسٹاک سے متعلق ایک گرافک شیئر کیا اور لکھا ’’نقصان عوام کا ہے۔ ان کا کچھ نہیں بگڑا۔" عالم یہ ہے کہ اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کے شیئرز جمعہ کو انٹرا ڈے ٹریڈ میں تقریباً 35 فیصد گر گئے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد ایک ہفتے میں اڈانی گروپ کے حصص کی مارکیٹ کیپ 108 بلین ڈالر سے زیادہ کم ہو گئی ہے۔

امریکہ کی فرانزک فنانشل ریسرچ فرم ہنڈن برگ نے ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں اڈانی گروپ کی تمام کمپنیوں کے قرضوں پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کی 7 بڑی لسٹڈ کمپنیوں کی قیمت 85 فیصد سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں اڈانی گروپ سے 88 سوالات پوچھے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی کے شیئرز میں زبردست گراوٹ ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔