وزیر کھیل کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں کی ہڑتال ختم، آج ہوگی کمیٹی تشکیل، 4 ہفتوں میں دے گی رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2023, 12:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی )  راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر جاری پہلوانوں کا احتجاجی مظاہرہ ختم ہو گیا ہے۔ وزیر کھیل اور پہلوانوں کے درمیان دیر رات تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس میٹنگ کے بعد پہلوانوں نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جو 4 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج بھی کمیٹی ہی سنبھالے گی۔ ریسلنگ فیڈریشن کے موجودہ صدر برج بھوشن شرن سنگھ تحقیقات مکمل ہونے تک فیڈریشن کے امور سے دور رہیں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

پہلوانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے پہلے اقدام کے تحت ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور روی دہیا سمیت دیگر پہلوانوں نے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ بات چیت کے دوسرے دور میں تعطل دور ہونے کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر پر جنسی ہراسانی اور بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے۔

انوراگ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک طویل اجلاس کے بعد کہا ’’ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ناموں کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی چار ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گی۔ یہ کمیٹی ڈبلو ایف آئی اور اس کے صدر کے خلاف مالی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے تمام الزامات کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا ’’وہ (برج بھوشن ) تحقیقات مکمل ہونے تک صدر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے دور رہیں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے، جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی ڈبلیو ایف آئی کے روزمرہ کے کام کو دیکھے گی۔‘‘

پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا ’’کھیل کے وزیر نے ہمارے مطالبات کو سنا اور مناسب جانچ کا یقین دلایا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات ہوگی، اس لیے فی الحال ہم احتجاج واپس لے رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔