بنگال میں ڈاکٹروں کے بعد اب سڑک پر اترے ٹیچر، پولیس کے ساتھ جھڑپ
کولکاتہ، 17 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں اب ڈاکٹروں کے ساتھ تشدد کے بعد ہڑتال کا معاملہ تھما بھی نہیں تھا کہ اب ٹیچر بھی سڑک پر اتر آئے ہیں۔کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں میوکھ بھون جزیرے پر ٹیچروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی ہے۔ایس ایس کے، ایم ایس کے اور اے ایس کے ٹیچر پیر کو وزیر تعلیم سے ملنے بکاس بھون جا رہے تھے،تبھی پولیس نے اساتذہ کو میوکھ بھون جزیرے پر جانے سے روک دیا۔اس کے بعد اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔اساتذہ نے بیرکیڈ توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔اس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔بتا دیں کہ مغربی بنگال کے ڈاکٹر گزشتہ 6 دن سے ہڑتال پرہیں۔