مینگلور، بیلگاوی، کلبرگی سمیت ریاست کے قریب 60 جگہوں پر انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ، آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھے جانے کی شکایتوں پر کاروائی
بھٹکل 24/نومبر (ایس او نیوز) انٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے آج بدھ کو ریاست کرناٹک کے قریب 60 علاقوں میں ایک ساتھ چھاپہ مارتے ہوئے کئی ایک آفسران کو شاک دے دیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق صبح قریب سات بجے بینگلور، مینگلور، بیلگاوی، کلبرگی وغیرہ علاقوں میں بعض آفسران کے مکانات سمیت آفس وغیرہ پر اچانک چھاپے مار کاروائی کرتےہوئے آمدنی سے زیادہ آثاثے رکھے جانے کا پتہ لگانے کی کاروائی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مینگلور میں اسمارٹ سٹی پروجکٹ ایکزی کوٹیو انجینئر کے ایس لینگا گوڈا، منڈیا ایچ ایل بی ایکزی کوٹیو انجینر سرینواس کے، ڈوڈابلّاپور روینو انسپکٹر لکشمی کنتھیّا، بنگلور پروجکٹ منیجر واسودیوا، نندنی ڈیری بنگلور جنرل مینجر بی کرشنا ریڈی، گدگ اگری کلچر ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ٹی ایس رُدریشپّا، بیل ہونگل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ آفسر سودتّی ڈیپوٹیشن اے کے مستی، گوکاک سئیر موٹر انسپکٹر سداشیو مرالینگانور، بیلگام ہیسکام گروپ سی نٹراجی ہیراجی پاٹل، بلاری ریٹائرڈ سب رجسٹرار کے ایس شیوانند، یلہنکا گورنمنٹ اسپتال کے فزیو تھراپسٹ راج شیکھر، بنگلور ایف ڈی سی ، بی بی ایم پی ماینّا، جیورگی انجینر ایس ایم بیرادر کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بیلگام شہری حدود کے ہیسکام ڈپارٹمنٹ کے لائن میکانک نیتاجی پاٹل کے دفتر اور ان کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی کو اے سی بی کے ایس پی مسٹر پی بی ایس نامے گوڈا کی قیادت میں پانچ ڈی ایس پی، 13 انسپکٹر سمیت جملہ 51 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے انجام دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ان کے خلاف اے سی بی کو پندرہ شکایتیں موصول ہوئی تھی۔