کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی آج وزیر اعظم کی رہائش پر کرے گی احتجاج، حفاظت کے سخت انتظامات

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 12:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  عام آدمی پارٹی (عآپ) آج وزیر اعلی اروند کیجریوال کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرے گی۔ ایسے میں دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منگل کو تغلق روڈ، صفدر جنگ روڈ اور مصطفیٰ کمال اتاترک مارگ پر کسی بھی گاڑی کو روکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ دہلی پولیس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی کال کے بعد پولیس نے 7، لوک کلیان مارگ پر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ ایک عہدیدار نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ 7، لوک کلیان مارگ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ پولیس نے قومی راجدھانی کے کئی دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق نئی دہلی کے علاقے میں منگل کو خصوصی لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے ٹریفک متاثر رہے گی۔ اس میں کہا گیا ہے، ’’نئی دہلی کے علاقے میں ہموار ٹریفک کے انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تغلق روڈ، صفدر جنگ روڈ اور مصطفیٰ کمال اتاترک مارگ پر کسی بھی گاڑی کو روکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، لوگوں کے عام داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو ہٹا دیا جائے گا اور غلط پارکنگ اور قانونی ہدایات کی نافرمانی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ٹریفک کو اروبندو چوک، تغلق روڈ، سمراٹ ہوٹل گول چکر، جمخانہ پوسٹ آفس گول چکر، تین مورتی گول چکر، نیتی مارگ گول چکر اور کوٹلیا مارگ گول چکر سے موڑ دیا جائے گا۔ پولیس نے درخواست کی کہ مسافر کمال اتاترک مارگ، صفدر جنگ روڈ، اکبر روڈ اور تین مورتی مارگ پر جانے سے گریز کریں۔

اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی اور لوگوں سے ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے اس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ دہلی حکومت کی وزیر اور عآپ کی سینئر لیڈر آتشی نے پریس کانفرنس میں 'ڈی پی (ڈسپلے پکچر)' کے نام سے ایک سوشل میڈیا مہم شروع کی اور لوگوں سے اس میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ ای ڈی نے کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ ہفتے جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔ وہ 28 مارچ تک ایجنسی کی تحویل میں ہے۔ کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...