شراب پالیسی معاملہ: سرکاری گواہ نے بی جے پی کو 59 کروڑ کا چندہ دیا، آتشی کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 4:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر اور پارٹی لیڈر آتشی نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کے معاملے میں ایک سوال مسلسل اٹھایا جا رہا ہے کہ پیسے کا راستہ کہاں ہے، شراب کے کاروباری نے کس کو اور کہاں ادائیگی کی؟ ای ڈی منی ٹریل کا تعین نہیں کر پائی ہے، گرفتاری صرف بیان کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے صرف ایک سوال کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے؟ اروند کیجریوال کی گرفتاری شرتھ ریڈی کے بیان پر مبنی ہے۔ اوروبندو فارما کے ایم ڈی شرتھ ریڈی جو دہلی شراب گھوٹالے کے ملزم ہیں، سرکاری گواہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈی اے پی ایل ہیلتھ کیئر جیسی فارما کمپنیاں بھی چلاتے ہیں، انہیں 9 تاریخ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ نومبر 2022 انہوں نے کہا تھا کہ میں اروند کیجریوال سے نہیں ملا، میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں، اگلے دن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ مہینوں بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور ضمانت ہو گئی لیکن یہ صرف بیان تھا، رقم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

آتشی نے انتخابی عطیات سے متعلق دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ ریڈی کی کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بی جے پی کو 4.5 کروڑ روپے دیئے۔ انڈو فارما، اے پی ایل ہیلتھ کیئر کے مالک ریڈی نے بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ کی شکل میں رقم دی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد ریڈی کی کمپنیوں نے 55 کروڑ روپے کا انتخابی عطیہ دیا۔ منی ٹریل کا انکشاف ہو چکا ہے، تمام رقم الیکٹورل بانڈ کی شکل میں بی جے پی کے کھاتوں میں گئی۔

آتشی نے مزید کہا کہ معاملے میں بی جے پی کو ملزم بنایا جائے اور ای ڈی جے پی نڈا کو گرفتار کرے۔ ریڈی نے انتخابی عطیات کے طور پر 4.5 کروڑ سے 55 کروڑ کے درمیان ادا کئے، جو ایکسائز پالیسی کیس میں ملزم ہے۔ بی جے پی نے اروبندو فرم کے مالک شرتھ ریڈی سے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی۔ دو بار کیے گئے انتخابی عطیات سمیت کل رقم 59.4 کروڑ روپے بنتی ہے۔

خیال رہے کہ دہلی حکومت نے نئی شراب سے متعلق پالیسی متعارف کرائی تھی، جس پر تنازع بڑھنے کے بعد 28 جولائی 2022 کو منسوخ کر دیا گیا۔ 31 جولائی کے کابینہ نوٹ میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ شراب کی زیادہ فروخت کے باوجود حکومت کی آمدنی میں کمی آئی ہے کیونکہ خوردہ اور ہول سیل تاجر شراب کے کاروبار سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 1485 کروڑ روپے کا ریونیو موصول ہوا، جو بجٹ تخمینہ سے تقریباً 38 فیصد کم تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کا چنئی میں احتجاج

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے راجستھان کے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی میں واقع الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں ایس ڈی بی آئی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے گئے ایک ...