سعودی میں نمائش ؛ ڈیڑھ سو سال پرانا غلاف کعبہ توجہ کا مرکز

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 12:00 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 29؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں - یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں -

جبکہ جاری نمائش میں ڈیڑھ سو سال پرانا غلاف کعبہ بھی توجہ کا مرکز ہے-عرب ٹی وی کے مطابق نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی ثقافت سے متعلق سعودی ادارے اثراعجائب گھر کے سربراہ فرح ابو شلیح نے کہاکہ جاری نمائش شعور کے ایک سفر کی حیثیت رکھتی ہے-

بینالی فنون اور اسلامی فنون کے درمیان ایک اشتراک کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے- یہ صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری دنیا میں اس نوعیت کا پہلا تجربہ اور پہلی نمائش ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اثرا کی یہ نمائش فن کے دلدادہ اور اہل ذوق کی آرا کی بنیاد پر ترتیب پائی ہے- یہاں رکھے گئے فن پاروں میں ڈیڑھ سو سال پرانے غلاف کعبہ کی موجودگی بھی شائقین کیلئے بھر پور توجہ کا مرکز ہے-

ابو شلیح کے مطابق150سال پرانا غلاف کعبہ2022میں اثرا کی رسائی میں آیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔