95فیصداساتذہ نے کووڈویکسین لی ہے: وزیر تعلیم بی سی ناگیش

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2021, 12:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز)ریاست کے جن اضلاع میں کوروناوائرس کی پازٹی ویٹی شرح 2فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول شروع نہیں کئے جائیں گے۔ریاست میں 2فیصد سے زیادہ پازٹی ویٹی شرح رکھنے والے پانچ اضلاع ہیں وہاں اسکول شروع نہیں ہوں گے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔23 اگست سے 9ویں تا12ویں جماعت کے کلاسس شروع کئے جارہے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ دکشن کنڑا،اڈوپی، چکمگلور، ہاسن اورکوڈاگو اضلاع میں اسکول شروع نہیں ہوں گے۔ماہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ کووڈکی تیسری لہرآئے گی۔یہ انتباہ صحیح ہے لیکن ممکنہ تیسری لہرصرف مہاراشٹراورکیرلاکے علاوہ کہیں اوردکھائی نہیں دی۔ماہرین اطفال کے کہنے کے مطابق کوروناوائرس کی تیسری لہربچوں پرزیادہ اثرانداز ہوگی، لیکن یہ اثرات جان لیوانہیں ہوں گے۔ریاستی ٹیکنیکل صلاح کمیٹی نے پہلی جماعت سے اسکولوں کوکھولنے کامشورہ دیاتھا،فی الحال آٹھویں جماعت سے اسکول شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔اسکول آنے والے اساتذہ کولازمی طورپرکووڈویکسین لیناہوگا، جواساتذہ ویکسین نہیں لئے ہیں ان کواسکول میں حاضری کی اجازت نہیں ہے۔ جواساتذہ ویکسین نہیں ہیں ان کی غیرحاضری کوچھٹیوں میں شمارنہیں کیا جائے گا۔ رجسٹرمیں غیر حاضرنشان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاست بھرمیں اب تک 95فیصد اساتذہ نے کووڈ ویکسین لے لیاہے۔گزشتہ دودنوں کے دوران اساتذہ کی ایک بڑی تعدادویکسین لیاہے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اسکول کھل رہے ہیں لیکن اس میں طلبہ کی جسمانی حاضری کولازمی نہیں کیاگیاہے۔ آن لائن میں بھی وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...