ریاست کرناٹک میں کورونا سے اب تک7629؍افراد فوت
بنگلورو،18؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آج ایک ہی دن میں 93؍ افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔اس طرح اب تک ریاست میں اس وباء سے فوت ہونے والوں کی تعداد 7629ہوگئی ہے۔ صرف بنگلور میں آج ایک ہی دن میں 34متاثرین فوت ہوئے ہیں۔بنگلور میں اب تک2555؍افراد فوت ہوئے ہیں۔ریاست میں آج9366؍افراد کورونا پازیٹیو ہونے کا پتہ چلا ہے۔ اس طرح اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد ریاست میں 4,94,356 ہوگئی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد383077 ہے۔