دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش، 7 گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 12:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی-این سی آر میں جعلی ادویات بنانے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعلی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں دہلی کے ایک مشہور کینسر اسپتال کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان 1.96 لاکھ روپے کے انجیکشن میں کینسر کی جعلی ادویات بھر کر فروخت کرتے تھے۔ فارماسسٹ کینسر کی یہ جعلی ادویات نہ صرف ملک میں بلکہ چین اور امریکہ جیسے ممالک میں بھی سپلائی کرتے تھے۔

کرائم برانچ نے ملزمان کے قبضے سے 89 لاکھ روپے نقد، 18 ہزار ڈالر اور 7 بین الاقوامی اور 2 انڈین برانڈز کی جعلی کینسر ادویات برآمد کی ہیں، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔ اسپیشل سی پی کرائم برانچ شالنی سنگھ کے مطابق تین ماہ کی تفتیش کے بعد ان کی ٹیم نے اس گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے دہلی-این سی آر میں بیک وقت 7-8 مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران موتی نگر کے ڈی ایل ایف کیپٹل گرینس کے دو فلیٹوں میں جعلی ادویات پکڑی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ویفل جین نامی ملزم نے یہاں دوا اور انجیکشن یونٹ قائم کی تھی۔ ویفل جین اس جعلی ادویات کے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔ ان جگہوں پر کینسر کی جعلی ادویات کی شیشیوں کو دوبارہ بھرنے یعنی ری فلنگ اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا۔ پولیس نے فلیٹوں سے 3 کیپ سیل کرنے والی مشینیں، ایک ہیٹ گن مشین اور 197 خالی شیشیاں برآمد کی ہیں۔ نیرج چوہان نامی ملزم نے گروگرام کے ایک فلیٹ میں کینسر کے جعلی انجیکشن اور شیشیوں کا بڑا ذخیرہ رکھا تھا۔ پولیس کو کینسر کے جعلی انجیکشن کی 137 شیشیاں، 519 خالی شیشیاں اور شیشیوں کے 864 خالی پیکنگ بکس ملے ہیں۔ نیرج کی نشاندہی پر اس کے کزن تشار چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا، وہ بھی اس سپلائی چین میں شامل تھا۔

پرویز نامی شخص کو یمنا وہار، دہلی سے گرفتار کیا گیا، وہ ویفل جین کے لیے خالی شیشیوں کا بندوبست کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے 20 خالی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دہلی کے کینسر ہسپتال کے دو ملازمین کومل تیواری اور ابھینے کوہلی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ لوگ ان ملزمان کو ہسپتال کی خالی شیشیاں فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے جعلی ادویات کا ریکیٹ چلانے کے معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے نام ویفل جین، شت، نیرج چوہان، پرویز، کومل تیواری، ابھینے کوہلی اور تشار چوہان ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...