سری لنکا میں 60 لاکھ لوگوں کے سامنے بھکمری کی نوبت، معیشت تباہ!

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2022, 12:06 PM | عالمی خبریں |

 کولمبو، 7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا  میں معاشی بحران پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ لگاتار بڑھ رہی مہنگائی سے عوام بے حال ہیں اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بھی اب بڑی مشکل سےہی مل پا رہی ہیں۔ کئی کنبوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ بنیادی ضروریات کی چیزوں کی ملک میں زبردست قلت سے لوگوں کی پریشانی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ مہنگائی بڑھے سے فوڈ سیکورٹی کو لے کر بھی فکر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بدھ کو جاری ورلڈ فوڈ پروگرام کے تازہ خوردنی عدم تحفظ کے مطابق تقریباً 62 لاکھ سری لنکائی کے لیے کھانے کا انتظام کر پانا بھی غیر یقینی کی زد میں ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تازہ خوردنی عدم تحفظ جائزہ کے مطابق سری لنکا میں 10 میں سے تین کنبے اس بات کو لے کر غیر یقینی کا شکار ہیں کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا۔

دراصل سری لنکا میں مہنگائی بہت ہی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ریکارڈ فوڈ انفلیشن، ایندھن کی آسمان چھوتی قیمت اور بنیادی چیزوں کی کمی سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک میں تقریباً 61 فیصد کنبے مستقل طور پر زندگی گزارنے کے لیے لاگت میں کٹوتی کرنے کو لے کر پالیسی بناتے نظر آ رہے ہیں۔ کئی ایسے کنبے ہیں جو کھانے کی مقدار کو کم کر رہے ہیں۔ کئی افراد تو معاشی بحران کی وجہ سے مقوی غذا لینے سے بھی پرہیز کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی خوردنی راحت ایجنسی کا اندازہ ہے کہ سری لنکا میں گہراتے معاشی بحران کے درمیان مزید کئی لوگ اس لسٹ میں شامل ہوں گے جنھیں مقوی غذا اور بنیادی چیزوں کی کمی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایک خاتون نے ڈبلیو ایف پی (ورلڈ فوڈ پروگرام) کو بتایا کہ ان دنوں ان کے پاس مناسب مقدار میں کھانا نہیں ہے، صرف چاول اور دال کھاتے ہیں۔ ڈبلیو ایف پی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائیت کی کمی حاملہ خواتین کے لیے سنگین نتائج لے کر سامنے آئے گا۔ غذائیت کی کمی سے کئی خواتین اپنے اور اپنے بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...