مہاراشٹرا میں بارش کا قہر جاری، رتناگیری میں ڈیم ٹوٹنے سے 6 افراد ہلاک، 19 لاپتہ، 12 مکانات بہہ گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd July 2019, 4:31 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 3/جولائی (ایس او نیوز)   مہاراشٹرا میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران رتنا گیری میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے بڑا حادثہ پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  رتناگیری کے چپلون تعلقہ میں  واقع تیوارے   ڈیم ٹوٹنے سے ڈیم کے نیچے بسے سات گاوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی  جس میں کئی لوگوں کی بہنے کی خبریں ہیں۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق چھ لوگوں کو نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ 19 سے زائد لوگ ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کے  مطابق ڈیم ٹوٹ کر پانی  کے تیز بہاو میں آکر 12 مکانات بھی ڈہہ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم لگاتار راحت کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے راحت رسانی کا کام شروع کردیا ،  اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو جائے وقوع پر روانہ کردیا۔

لگاتار بارش کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ گئی تھی، خیال رہے کہ  مہاراشٹرا میں اتوار سے مانسون کی  زوردار بارش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیم ٹوٹتے ہی پانی بےقابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ گاوں کے اندر گھسنا شروع کردیا اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی زد میں آکر 12 مکانات پوری طرح سے سیلاب میں بہہ  گئے۔ بتایا جارہا  ہے کہ ان ہی مکانوں میں رہنے والے لوگ بھی سیلاب میں بہہ گئے تھے جس میں سے  6 لوگوں کی نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

تیوارے ڈیم دو  دہائی قبل  تعمیر کیا گیا تھا، منگل کی شب قریب دس بجے  یہ ڈیم ٹوٹ گیا۔ جولوگ لاپتہ ہوئے ہیں، اُن کا تعلق چار خاندانوں سے ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق   متاثرہ دیہاتوں میں  قریب ایک ہزار لوگ رہائش پذیر  ہیں اور  سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کے بعد ان کا رابطہ باقی دنیا سے تقریبا ٹوٹ گیا ہے۔

راحت ایجنسیوں کو توقع ہے  کہ  ڈیم کے پانی میں بہہ کر لاپتہ ہونے والے لوگ نشیبی علاقوں میں مل سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولس اور دیگر سماجی ادارے بھی راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے کئی علاقوں میں اتوار سے بھاری بارش جاری ہے جس سے  اب تک 40 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکےہیں، 70 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، ان میں ممبئی، تھانے اور پونے میں دیوار گرنے سے مرنے والے لوگ  بھی شامل ہیں۔ بھاری بارش کی وجہ سے  ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ ہوائی سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔