الیکٹورل باند: چندے کے بدلے معاہدے اور چھاپے کے بعد چندہ! بی جے پی کو 41 کمپنیوں کا 2471 کروڑ روپے کا عطیہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 10:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی تفتیش کا سامنا کرنے والی 41 کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2471 کروڑ روپے دیے، جن میں سے 1698 کروڑ روپے ان ایجنسیوں کے چھاپے مارنے کے بعد دیے گئے۔ سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والے کارکنان نے جمعہ کے روز یہ دعویٰ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹورل بانڈ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے وکیل پرشانت بھوشن نے بتایا کہ کم از کم 30 جعلی کمپنیوں نے ایک 143 کروڑ روپے سے زیادہ کے الیکٹورل بانڈ خریدے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے 172 اہم معاہدے اور منصوبے حاصل کرنے والے 33 گروپوں نے بھی الیکٹورل بانڈز کے ذریعے عطیات دیے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے الزام عائد کیا، ’’بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ کے ذریعے 1751 کروڑ روپے کا چندہ دینے کے بدلے میں ان کمپنیوں کو منصوبوں اور معاہدوں میں کل 3.7 کروڑ روپے ملے ہیں۔‘‘

پرشانت بھوشن نے مزید دعویٰ کیا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سامنا کرنے والی 41 کمپنیوں نے بی جے پی کو 2471 کروڑ روپے دیے اور اس میں سے 1698 کروڑ روپے چھاپوں کے فوری بعد اور 121 کروڑ چھاپوں کے 3 ماہ میں دیے گئے۔ بھوشن نے دعویٰ کیا کہ کلپترو گروپ نے گزشتہ سال 3 اگست کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے کے 3 ماہ کے اندر بی جے پی کو 5.5 کروڑ روپے دیے تھے۔

انہوں نے کہا، "فیوچر گیمنگ نے بالترتیب 12 نومبر 2023 اور یکم دسمبر 2021 کو آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپوں کے تین ماہ کے اندر بی جے پی کو 60 کروڑ روپے دیے۔ اروبندو فارما نے 10 نومبر 2022 کو ای ڈی کے چھاپے کے 3 ماہ کے اندر بی جے پی کو 5 کروڑ روپے دیئے۔‘‘

الیکٹورل بانڈ اسکیم کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے بھوشن نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے چار زمروں میں بدعنوانی کی گئی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا ہے – چندہ دیں، دھندہ لو، دوسرا ہفتہ وسولی (بھتہ خوری)، تیسرا ٹھیکہ لو، رشوت دو اور چوتھا فرضی کمپنی!

اس کیس کی درخواست گزار آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج نے بھی معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، “تفتیش کرنے کاروں تفتیش کون کرے گا؟ الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...