بی ایم ٹی سی کے رعایتی بس پاس کے اجراء کی کارروائی اب بھی جاری مگر کارپوریشن نے اب تک 38,000 درخواستیں مسترد کی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2019, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍ستمبر(ایس او نیوز) بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے طلباء کی طرف سے رعایتی بس پاس حاصل کرنے کے لئے داخل کردہ کل 38,224 درخواستوں کو اب تک رد کر دیا ہے اور اس کے لئے یہ وجہ بیان کی گئی ہے کہ ان کے تعلیمی اداروں کی طرف سے ان طلباء کی تفصیلات مناسب انداز میں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ نئی درخواستوں کے علاوہ کل 20,545 تجدید کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔بی ایم ٹی سی نے بتایا ہے کہ اب تک اسے 3,38,265 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور کل جمع کردہ درخواستوں میں سے 1,86,370 ھلباء کو نئے پاس جاری کئے گئے ہیں جبکہ بی ایم ٹی سی نے مزید 19,825 درخواستوں کو بھی منظوری دے دی ہے اگرچہ کہ ان میں سے زیادہ تر درخواستوں کی رقم جمع نہیں کی گئی ہے،دوسرے معاملات کے تعلق سے افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے طلباء کو ہدایت دی ہے کہ پاس حاصل کرنے کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر لیں۔ بی ایم ٹی سی کے ایک افسر نے کہا کہ ”درخواستیں کئی وجوہات کی بنا کر رد کی جا سکتی ہیں، جیسے مناسب انداز کی تصویر کا نہ ہونا یا درخواست نامہ کا مکمل نہ ہونا وغیرہ۔اس سے پہلے درخواستوں کی حیثیت کے تعلق سے طلباء کو معلومات فراہم کرنے کا کوئی نظام نہیں تھا البتہ اب ہم نے جن طلباء کی درخواستوں کو رد کیا گیا ہے انہیں ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ تفصیلات فراہم کئے ہیں، ہم نے ان سے یہ بھی کہا ہے کہ ضروری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ درخواست جمع کریں“۔طلباء اب بھی اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، مذکورہ افسر نے مزید کہا کہ ”اس وقت شہر کے مختلف مقامات پر ہماری طرف سے روزانہ 9,000 اسمارٹ کارڈ جاری کئے جا سکتے ہیں، البتہ اس ماہ کے ختم ہونے کے بعد ہی ایک واضح نقشہ ابھر کر ہمارے سامنے آسکتا ہے کہ کتنے طلباء کو اسمارٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے“۔بی ایم ٹی سی نے شہر کے 26 مختلف مقامات پر طلباء کے لئے رعایتی بس پاس جاری کرنے کی خاطر کل 92 مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں طلباء اپنے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، ان میں سے بارہ مراکز مجسٹک بس اڈہ پر قائم ہیں جبکہ وجے نگر اور شانتی نگر بس اڈہ پر فی کس آٹھ آٹھ مراکز کام کر رہے ہیں۔ کارپوریشن نے اس سے قبل یہ بیان جاری کیا تھا کہ جون کی 17 تاریخ سے شہر کے 15 مختلف مقامات پر طلباء کے رعایتی بس پاسوں کی طباعت کی جا رہی ہے، پچھلے سال بی ایم ٹی سی نے درخواست جمع کرنے کے نظام کو اپنے ویب سائٹپر منتقل کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...