ہلدوانی تشدد معاملے میں پولیس نے مزید 3 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

دہرادون، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے پیر کو بن بھول پورہ فساد معاملے میں مزید 3 ملزمین کو تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی کل گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی۔ نینی تال کے ایس ایس پی کے مطابق پولیس پورے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتھراؤ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث فسادیوں کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے تشدد اور ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید جن 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں ظہیر ولد محمد خالد ساکن لائن نمبر 06 آزاد نگر بن بھول پورہ، محمد شاکر عرف لالہ ولد یامین ساکن وارڈ نمبر 29 شمالی اُجالا نالہ پار بن بھول پورہ، دانش خان ولد فیاض خان ساکن لائن نمبر 18، وارڈ نمبر 29، بن بھول پورہ شامل ہیں۔ پولیس نے اب تک 92 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ مزید لوگوں کی نشاندہی کا کام ہنوز جاری ہے۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آنے والے وقت میں مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بن بھول پورہ کے مبینہ ملک کے باغیچے سے تجاوزات ہٹانے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تشدد میں پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کے علاوہ غیر قانونی ہتھیاروں اور پٹرول بموں کا بھی استعمال ہوا تھا۔ اس دوران کئی گاڑیاں نذرِآتش کردی گئی تھیں۔تشدد کے اس واقعے میں5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...