بنگلورو شہر کی سڑکوں پر3لاکھ ایل ای ڈی لائٹس لگائے جائیں گے:بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر(ایس او  نیوز)وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ شہر بنگلورو میں برہت بنگلورو مہانگرپالیکے (بی بی ایم پی) کی حدود میں 3لاکھ ایل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کو منظوری دی گئی ہے، آنے والے دنوں میں اس منصوبے کو تیز ی سے عملی شکل دی جائے گی۔ وقفہ ئسوالات میں داسرہلی کے رکن اسمبلی آر منجوناتھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بومئی نے کہا کہ پانچ مراحلوں میں اس پراجکٹ کو پورا کرنے کے لئے عالمی ٹینڈر منظور کیا گیا ہے اور ملک کی مشہور کمپنی شاپورجی پلونجی نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی نے شہر بھر میں بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے لئے تین لاکھ ایل ای ڈی لائٹس لگانے کے کام کو 5مرحلوں میں پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ پانچوں مرحلوں کو ایک ساتھ شروع کیا جائے تاکہ شہر میں جہاں بھی بجلی کے کھمبوں کے لئے لائٹ کی ضرورت ہو اس کو فوری طور پر پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی و نجی شراکت کی بنیاد پر ان لائٹوں کی تنصیب سے بجلی کی کھپت میں 85فیصد کی کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں 485286بجلی کے کھمبے ہیں۔ ان تمام کھمبوں کو ایل ای ڈی لائٹس لگانے کے لئے 30ماہ میں کام پورا کرنے کا معاہدہ ہوا لیکن اب تک اس کام کی شروعات نہیں ہو سکی ہے۔ مسٹر بومئی نے کہا کہ اس کام کو جلد شروع کرنے یا ہر ہفتہ کام میں تاخیر کرنے والی کمپنی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگانے کے لئے ہدایت دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس پراجکٹ کے پہلے مرحلہ میں شہر کے راجہ راجیشوری نگر، داسرہلی اور بمن ہلی ڈیویژن میں سروے جون 2020کے دوران کروایا گیا۔لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے سبب اس میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹرو ں کو نوٹس جاری کر کے مقررہ وقت میں اس کام کو آگے بڑھانے کی ہدایت دینے کے لئے انہوں نے بی بی ایم پی کے افسرو ں سے کہا ہے۔ اس مرحلہ میں بسوراج بومئی نے تیقن دلایا کہ اس کام کے پورے ہونے تک شہر میں جہاں بھی بجلی کے کھمبوں کے لائٹ بدلنے کی ضرورت ہوگی اس کو بی بی ایم پی کی طرف سے ہی بدلنے کے لئے فوری طور پر ہدایت جاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شیواجی نگر اور راجہ راجیشوری نگر میں ایل ا ی ڈی لگانے کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔ داسر ہلی میں سروے کا کام پورا ہو چکا ہے ترجیحی بنیاد پر وہاں کام شروع کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔شہر کے دیگر اراکین اسمبلی رام لنگا ریڈی، روی سبرمنیا، اروند لمباولی اور دیگر نے وزیر اعلیٰ سے مانگ کی کہ جب تک کہ اس پراجکٹ پر کام پورا نہیں ہو جاتا اس وقت تک بی بی ایم پی کو ہدایت دی جائے کہ جہاں بھی لائٹ بدلنے کی ضرورت پڑے وہاں لائٹ بدلی جائے وزیر اعلیٰ نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے فوری طور پر اس سلسلہ میں بی بی ایم پی چیف کمشنر کو ہدایت دینے کا یقین دلایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...