معاہدوں کے بدلے یاچھاپے پڑنے کے بعد بی جےپی کو 2400 کروڑ کا چندہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2024, 10:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  سی بی آئی،ای  ڈی، اور محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش کا سامنا کرنے والی ۴۱؍ کمپنیوں نے الیکٹورل بونڈس کے ذریعے بی جے پی کو ۲۴۷۱؍ کروڑ روپے عطیہ کئے  جن میں سے ۱۶۹۸؍کروڑ روپے ان ایجنسیوں کے چھاپے مارنے کے بعد د ئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں الیکٹورل بونڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والے کارکنان نے یہ دعویٰ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹورل بونڈ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے وکیل پرشانت بھوشن نے بتایا کہ الیکٹورل بونڈ اسکیم کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ واضح ہو رہا ہے کہ کم از کم ۳۰؍ فرضی (شیل) کمپنیوں نے ۱۴۳؍کروڑ روپے سے زیادہ کے الیکٹورل بونڈ خریدے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے۱۷۲؍اہم معاہدے اور منصوبے حاصل کرنے والے ۳۳؍گروپس نے بھی الیکٹورل بونڈس کے ذریعے عطیات د ئیے ہیں۔

پرشانت بھوشن نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کو الیکٹورل بونڈ کے ذریعے۱۷۵۱؍ کروڑ روپے کا چندہ دینے کے بدلے میں ان کمپنیوں کو منصوبوں اور معاہدوں میں کل  ۷۰۰؍کروڑ روپے ملے ہیں۔پرشانت بھوشن نے مزید دعویٰ کیا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سامنا کرنے والی ۴۱؍کمپنیوں نے بی جے پی کو ۲۴۷۱؍ کروڑ روپے د ئیے اور اس میں سے ۱۶۹۸؍کروڑ روپے چھاپوں کے فوراً بعد اور۱۲۱؍کروڑ چھاپوں کے ۳؍ماہ میں دئیے گئے۔  پرشانت بھوشن نے دعویٰ کیا کہ کلپترو گروپ نے گزشتہ سال  آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چھاپوں کے ۳؍ ماہ کے اندر اندر  بی جے پی کو ۵ء۵؍ کروڑ روپے د ئیے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح فیوچر گیمنگ نے بالترتیب ۲؍ مرتبہ آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپوں کے تین ماہ کے اندر اندر  بی جے پی کو ۶۰؍کروڑ روپے د ئیے۔ اروبندو فارما نے  ای ڈی کے چھاپے کے ۳؍ماہ کے اندر بی جے پی کو ۵؍کروڑ روپے دیئے۔ اس سے بہت کچھ واضح ہو جاتا ہے۔ 

 الیکٹورل بونڈ اسکیم کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے پرشانت بھوشن نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے چار زمروں میں بدعنوانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ہے – چندہ دیں، دھندہ لی، دوسرا ہفتہ وصولی (بھتہ خوری)، تیسرا ٹھیکہ لو، رشوت دو اور چوتھا فرضی کمپنی!اس کیس کی درخواست گزار آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش کرنے کاروں کی تفتیش کون کرے گا؟ الیکٹورل بونڈس کے ذریعے ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے  لئے ایک آزاد ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چا ہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...