ریاست کرناٹک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 673تک پہنچ گئی، مرنے والوں کی تعداد 29تک جا پہنچی، داونگیرے میں مزید 12 نئے معاملات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2020, 8:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6/ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن شدت اختیار کرتاجارہا ہے۔ منگل کے روز ریاست میں 22نئے معاملوں کی نشاندہی کی گئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 673تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی منگل کے روز دو اور لوگوں کی کورونا وائرس سے موت کے سبب اب تک مرنے والوں کی تعداد 29تک جا پہنچی۔ 331افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور باقی مختلف اضلاع میں قائم کووڈ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ داونگیرے ضلع میں مسلسل دوسرے دن زیادہ کیسوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ منگل کے روز اس ضلع میں 12نئے معاملے سامنے آئے۔ بنگلورو سے 3نئے معاملے سامنے آئے۔شہر میں اب تک گرین زون کہلانے والے شیواجی نگر کے ایک فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ ہی اب یہ اندیشہ پھیل گیا ہے کہ کورونا شہر کے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ 

ہاویری ضلع جو کورونا وائرس کی شروعات سے لے کر اب متاثر نہیں ہوا تھا منگل کے روز پہلی بار اس ضلع میں 2کیس سامنے آگئے ہیں اسی طرح ریاست کا سرحدی ضلع چامراج نگر جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا منگل کے روز وہاں ایک پولیس کانسٹیبل میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب یہاں کے عوام دہشت زدہ ہیں۔

 داونگیرے میں اتوار کی شام 21لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گزشتہ ہفتہ تک گرین زمرے میں آنے والے اس ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44تک پہنچ گئی، باگلکوٹ میں 2نئے معاملے آئے بلاری میں ایک، دکشن کنڑا ضلع میں ایک بھٹکل میں ایک اور دھارواڑ میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وجئے پور میں ایک 62سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ داونگیرے میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے سبب داخل ہونے والی ایک 50سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ 

ریاست میں اب تک متاثرین کے بجزشبہ کی بنیاد پر  1130افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...