2024لوک سبھا انتخابات کیلئے اپوزیشن نے بھی بجایابگل، بی جے پی کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری-لالو-نتیش7سال بعد سونیا سے ملے ایک ساتھ

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2022, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے اتوار کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی- یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی- میٹنگ کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہم ملک کی کئی پارٹیوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں -

سونیا گاندھی نے17اکتوبر کو کانگریس پارٹی کا نیا صدر منتخب ہونے کے بعد دوبارہ ملاقات کرنے کو کہا ہے-ساتھ ہی لالو نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کو ہٹا کر ملک کو بچانا ہے- جس طرح ہم نے بہار میں بی جے پی کو ہٹایا، اسی طرح ہم سب کو اکٹھا ہونا ہے- لالو-تیش نے7سال بعد سونیا سے ملاقات کی- بہار میں 2015میں عظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کے بعدنتیش نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، جس میں سونیا نے بھی شرکت کی-

اس سے پہلے اتوار کو سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے109ویں یوم پیدائش پر ہریانہ کے فتح آباد میں ”سمن دیوس ریلی“کا انعقاد کیا گیا-انڈین نیشنل لوک دل(آئی این ایل ڈی)کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ نے نتیش کمار سمیت 10ریاستوں کے17لیڈروں کو ریلی کے لیے مدعو کیا تھا، لیکن اسٹیج پر صرف5بڑے لیڈر ہی نظر آئے- ان میں نتیش کمار، تیجسوی یادو، این سی پی سربراہ شرد پوار، ایس اے ڈی لیڈر سکھبیر سنگھ بادل اور سی پی آئی(ایم)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری شامل تھے-

ریلی میں نتیش کمار نے کانگریس سمیت تمام پارٹیوں سے ایک ساتھ آنے کی اپیل کی- نتیش نے کہا کہ ایسا ہونے کے بعد بی جے پی کو2024کے لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست ہوگی- ساتھ ہی تیجسوی نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ اب این ڈی اے کہاں ہے؟ شیوسینا، اکالی دل، جے ڈی یو جیسی بی جے پی اتحادیوں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اسے چھوڑ دیا ہے-

سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک ساتھ مل کر نیا اتحاد بنایا جائے- بادل نے مزید کہا کہ ایس اے ڈی، شیو سینا اور جے ڈی یو ہی حقیقی این ڈی اے ہیں، کیونکہ ہم نے اس کی بنیاد رکھی تھی- ساتھ ہی شرد پوار نے کہا کہ اب2024میں حکومت بدلنے کا وقت آ گیا ہے-نتیش نے اس ماہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سے ملاقات کی تھی، جو ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں سزا کاٹ کر جیل سے باہر آئے تھے- چوٹالہ کی پارٹی آئی این ایل ڈی ہریانہ میں ایک علاقائی پارٹی ہے جس کے پاس10لوک سبھا سیٹیں ہیں - چوٹالہ کا شمار بڑے جاٹ لیڈروں میں ہوتا ہے-

ہریانہ کے ساتھ ساتھ مغربی یوپی میں 5سے زیادہ سیٹوں پر جاٹ ووٹروں کا اثر ہے-نتیش کمار نے اس ماہ دہلی کے دورے کے دوران راہول گاندھی سے پہلی ملاقات کی تھی- کانگریس اس وقت لوک سبھا میں سب سے بڑی پارٹی ہے- 2019میں کانگریس نے 52سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ پارٹی210سیٹوں پر دوسرے نمبر پر رہی- یعنی کل262سیٹیں ایسی ہیں جہاں کانگریس کا براہ راست مقابلہ بی جے پی سے تھا-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...

دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے بھیجا گیا، دہلی پولیس کا انکشاف

راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو (.ru) ہے۔ ...

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...