شاہین ادارو ں کی طرف سے نیٹ کے طلباء کیلئے 5کروڑ روپے کی اسکالر شپ

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اکتوبر(ایس او نیوز) امسال نیٹ امتحان میں کرناٹک کے شاہین تعلیمی اداروں سے وابستہ طالب علم کارتک ریڈی نے ریاست کو ٹاپ کیا ہے۔ قومی رینکنگ میں اس لڑکے کو 9 واں رینک حاصل ہو ا ہے۔

اس کے علاوہ کرناٹک کی سطح پر تیسرا رینک اور قومی فہرست میں 85واں رینک حاصل کرنے والے طالب علم محمد ارباز کا تعلق بھی اسی شاہین تعلیمی ادارے سے ہے۔جبکہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے اتر پردیش کے مظفر نگر سے وابستہ طالب علم محمد انس نے این ای ای ٹی امتحان میں 663مارکس حاصل کر کے ملک کے ٹاپ پانچ میڈیکل کالجوں میں اپنے لئے سیٹ محفوظ کرلی ہے۔

شاہین گروپ کے چیرمین عبد القدیر نے چہارشنبہ کے روز بنگلورو میں ان طلباء کے ساتھ ایک اخباری کانفرنس کے دوران ادارے کی جانب سے نیٹ امتحان دوہراکر نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے 5کروڑ روپے کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس رقم کے ذریعے ان طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جو اب تک نیٹ امتحان میں متوقع مظاہرہ نہ کر سکے۔ آئندہ ان کا مظاہرہ بہتر ہو اس کے لئے شاہین اداروں میں ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین تعلیمی اداروں نے بیدر میں محض 17بچوں کے ساتھ شروعات کی تھی لیکن مرحلہ وار اس ادارے نے ترقی کی اوراپنی خدمات کے سفر کے دوران ادارے کی توجہ صرف طلباء کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے پسماندہ علاقوں سے آنے والے کنڑا میڈیم اور دیگر مستحق طلباء کو اسکالر شپ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال شاہین تعلیمی ادار ے بیدر کے ذریعے 1800طلباء نے نیٹ امتحان لکھا اور ان میں سے 1600طلباء نیٹ امتحان میں کوالیفائی ہوئے اور ان میں سے 400طلباء وہ ہیں جو سرکاری میڈیکل کالجوں میں مفت کوٹے کے تحت سیٹ کے اہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی مجموعی مفت میڈیکل سیٹوں میں شاہین تعلیمی ادارو ں کے طلباء کو امسال 10فیصد فری سیٹیں مل سکتی ہیں۔ گزشتہ سال شاہین اداروں سے 320طلباء نے مفت میڈیکل سیٹیں حاصل کی تھیں۔ قومی سطح پر مفت میڈیکل سیٹیوں کے حصول میں شاہین تعلیمی اداروں کی حصہ داری 0.8فیصد رہی اس کو بڑھا کر اگلے سال تک ایک فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس موقع پر کرناٹک میں نیٹ امتحان کے ٹاپر کارتک ریڈی نے جو بیدر کے ہی رہنے والے ہیں انہوں نے بتایا کہ شاہین تعلیمی اداروں میں لاک ڈاؤن کے باوجود آن لائن تربیت کا جو نظام قائم کیا گیا اس سے انہوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وباء سے بچنے کے لئے حکومت کی طر ف سے نافذ لاک ڈاؤن کو انہوں نے اپنے لئے زیادہ سے زیادہ پڑھائی کرنے کے موقع میں تبدیل کردیا۔ ان کو امیدتھی کہ وہ 650کے آس پاس مارکس لے سکتے ہیں لیکن ان کو 720میں سے 710مارکس ملے ہیں اورکرناٹک کے ٹاپر ہونے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پرانہیں 9واں رینک ملا ہے۔ انہیں اب یقین ہے کہ دہلی کی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں انہیں میڈیکل کورس کے لئے داخلہ مل سکے گا۔

اسی کالج سے تعلق رکھنے والے محمد ارباز نے نیٹ امتحان میں کرناٹک کی سطح پر تیسرا رینک لیا ہے اور قومی سطح پر 85ویں رینک پر ہے۔ انہوں نے بھی یہی کہا کہ لاک ڈاؤن کے ماحول کو انہوں نے اپنے لئے موقع میں تبدیل کر لیا اور شاہین تعلیمی اداروں کی طرف سے آن لائن تعلیم کیلئے انہیں جس طرح کی سہولت فراہم کی گئی اس کا انہوں نے پورا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں آپسی بھائی چارگی اور میل ملاپ کا جو ماحول مہیا کروایا جاتا ہے اس کی بدولت ان اداروں کی خدمات کو کافی مقبولیت حاصل ہو ئی ہے۔ اسی طرح محمد انس نے بھی نیٹ میں 663نمبر حاصل کرنے کیلئے کی گئی جدوجہد اور اس میں شاہین اداروں کے تعاون کے بارے میں تفصیل بیان کی۔

اس موقع پر ٹاپر کارتک ریڈی کے والد جو کہ پیشہ کے اعتبار سے ایک لکچرر ہیں وہ بھی موجود تھے اور انہوں نے ان کے بیٹے کو تعلیمی ترقی کی جانب آگے بڑھنے کے لئے شاہین ادارو ں کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے لئے اداروں کے چیرمین عبدالقدیر اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...