مہاراشٹر میں کرین گرنے کا اندوہناک حادثہ، 16 مزدور ہلاک، 3 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2023, 1:33 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،یکم اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور میں زیر تعمیر ہائی وے پر اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں فلائی اوور بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں اس مقام پر کام کر رہی ہیں۔ اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ منہدم ڈھانچے میں مزید 6 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں منگل کو سمریدھی ایکسپریس وے کے تیسرے مرحلے کی تعمیر کے دوران ایک گرڈر مشین گر گئی۔ یہ مشین ایک خاص مقصد کی موبائل گینٹری کرین ہے، جسے پل کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہائی وے اور تیز رفتار ریل پل کی تعمیر کے منصوبوں میں پری کاسٹ باکس گرڈرز لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح شاہ پور تحصیل کے سرالمبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سمردھی مہامرگ، جسے ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے مہاراشٹرا سمردھی مہامرگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، ممبئی اور ناگپور کو جوڑنے والا 701 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے۔ یہ دس اضلاع سے گزرتا ہے جن میں ناگپور، واشیم، وردھا، احمد نگر، بلدھانا، اورنگ آباد، امراوتی، جالنا، ناسک اور تھانے شامل ہیں۔

سمردھی مہامرگ کی تعمیر کا کام مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کر رہا ہے۔ ناگپور کو مندر کے شہر شرڈی سے جوڑنے والے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے دسمبر 2022 میں کیا تھا۔ یہ 520 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مئی میں کہا تھا کہ تیسرا اور آخری مرحلہ اس سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ ...

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...