کرناٹک میں کوروناسے 124مریضوں کی موت،7040پوزیٹیو ۔بنگلورومیں 2131متاثر،49جاں بحق،2359ڈسچارج

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 12:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست(ایس او  نیوز) کرناٹک میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے، ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے۔ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا متاثرین کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھاجارہاہے۔ ریاست میں ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیومعاملات کی تعداد 7,040ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروزہفتہ شام 5بجے سے بروز اتوار شام 5بجے تک 7,040نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر 2,26,966ہوگئی ہے۔ بنگلورو میں ایک ہی دن 2131معاملات پیش آئے، متاثرین کی تعدادبڑھ کر89,811ہوگئی ہے۔ بنگلورو شہر میں کوروناسے 49/افرادجاں بحق ہوگئے،ا س طرح کوروناسے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر1444ہوگئی ہے۔بنگلورو شہرمیں ایک ہی دن 2359؍افرادکوروناسے صحت یاب ہوئے ہیں،اس طرح اب تک 42,674 کوروناسے شفایاب ہوئے ہیں۔ بنگلورو شہر میں کورونا کے فعال اورایکٹیوکیسوں کی تعداد34,583 ہے۔شہرمیں مرنے والوں کی شرح 1.61 فیصدجبکہ صحت یابی کی شرح 59.89ہوگئی ہے۔

 ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران124 مریض فوت ہوگئے،اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر3945ہوگئی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 1,41,491 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیاگیاہے،آج ایک ہی دن 6683 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔فی الحال ریاست میں ایکٹیو اورفعال کیسوں کی تعداد83,191 ہے۔ جبکہ 692مریض آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...