ہاپوڑ موب لنچنگ معاملہ: 10 قصورواروں کو ملی عمر قید کی سزا، گئوکشی کے شبہ میں ہوا تھا قتل

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 11:45 AM | ملکی خبریں |

ہاپوڑ ، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع کی ایک عدالت نے 12 مارچ کو موب لنچنگ کے ایک معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 10 قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سبھی قصورواروں پر 59-59 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ پولیس نے اس موب لنچنگ معاملے میں 10 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس وقت سے معاملہ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج کی عدالت میں زیر التوا تھا۔

2018 میں گئوکشی کے شبہ میں بھیڑ کے ذریعہ حملہ میں ماداپور باشندہ قاسم (50 سال) کی موت ہو گئی تھی اور ایک دیگر شخص سنگین طور پر زخمی ہوا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے بھی پولیس تفتیش میں مداخلت کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرنے کا حکم ڈی آئی جی میرٹھ کو دیا تھا۔ اب اس معاملے میں ایڈیشنل ضلع و سیشن جج شویتا دیکشت کی عدالت نے سبھی 10 ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انھیں تاحیات جیل کی سزا سنا دی ہے۔

اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر وجئے کمار چوہان نے بتایا کہ فریق استغاثہ کی طرف سے 23 گواہ اور ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد جج شویتا دیکشت نے منگل کو اپنا فیصلہ سنایا۔ انھوں نے ملزم یدھشٹر، راکیش، کانو عرف کپتان، سونو، مانگے رام، رنکو، ہری اوم، منیش، للت اور کرن پال کو قصوروار قرار دیا اور عمر قید کی سزا سنائی۔ اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر (پاکسو) وجئے کمار چوہان نے بتایا کہ معاملے کا ایک ملزم واقعہ کے وقت نابالغ تھا، جس کے سبب اس کا معاملہ سماعت کے لیے جوینائل جسٹس بورڈ کو بھیج دیا گیا تھا۔

مدعی کے وکیل وریندر گروور نے بتایا کہ پلکھوا تھانہ پولیس نے 18 جون 2018 کو نامعلوم لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اس میں ذکر تھا کہ سمیع الدین اور قاسم کسی کام سے بائک پر سوار ہو کر بجھیڑا خرد گاؤں ہوتے ہوئے دھولانا جا رہے تھے۔ بجھیڑا گاؤں کے قریب ان کی بائک کسی دیگر بائک سے ٹکرا گئی۔ موقع پر پہنچے لوگوں نے یہاں دونوں کی خوب پٹائی کر دی۔ خبر ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال پہنچے پر ڈاکٹر نے قاسم کو مردہ قرار دے دیا اور زخمی سمیع الدین کا علاج شروع کر دیا گیا۔ پولیس کی درج رپورٹ کی متاثرہ فریق نے مخالفت کی اور معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کی۔

متاثرہ فریق کا کہنا تھا کہ گئوکشی کی افواہ کو لے کر سمیع الدین اور قاسم کی کچھ لوگوں نے شدید پٹائی کی تھی جس کے سبب قاسم کی موت ہو گئی اور سمیع الدین زخمی ہوا۔ سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی میرٹھ کو اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کا حکم دیا تھا۔ جانچ کے بعد پولیس نے 11 ملزمین کے خلاف مختلف دفعات میں فرد جرم عدالت میں داخل کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...