سیٹوں پر گفتگو کے درمیان شیو سینا نے17 امیدواروں کی فہرست جاری کردی

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 28/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) بی جے پی کو اقتدار سے دورکرنے کیلئے مہاراشٹر میں متحد ہو کر لوک سبھا انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والی مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے)کی جانب سے سیٹوں کی تقسیم کیلئے میٹنگوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن اسی دوران اگھاڑی کی اہم اتحادی شیو سینا (ادھو ) نے بدھ کی صبح ۱۷؍ امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں ممبئی کی ۳؍ سیٹوں پر بھی اس نے  امیدواروں کا اعلان کیا ہے لیکن شیو سینا کی اس فہرست سے کانگریس  میں  ناراضگی پائی جارہی ہےکیوں کہ شیو سینا نے جن سیٹوں کااعلان کیا ہے ان میں سے ۳؍ سیٹوں پر کانگریس کا دعویٰ ہے۔  

 شیو سینا کی فہرست کے تعلق سےسنجے راؤت نے کہا کہ ہم نے کسی بھی سیٹ پر زائد امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ ہمیں جو  ۲۲؍ سیٹیں الاٹ ہوئی ہیں ان میںسے ہم نے۱۷؍ سیٹوں پر اتفاق رائے سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ سنجے رائوت نے یہ بھی کہا کہ باقی فہرست بھی اتفاق رائے سے جاری کی  جائے گی۔ واضح رہے کہ شیو سینا نے ممبئی کی بھی ۴؍ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ان میں ممبئی ساؤتھ سے اروند ساونت ،ممبئی نارتھ ایسٹ سے سنجے دینا پاٹل ،ممبئی ساؤتھ سینٹرل سے انل دیسائی اورممبئی نارتھ ویسٹ سے امول کرتیکر شامل ہیں۔

   ۱۷؍ سیٹوں میںبلڈانہ سےنریندر کھیڑیکر، ایوت محل۔واشم سےسنجے دیشمکھ، ماول سےسنجوگ واگھیرے پاٹل،سانگلی سےچندر ہار پاٹل، ہنگولی سےناگیش پاٹل، اورنگ آباد سے چندر کانت کھیرے، عثمان آباد سےاوم راجے نمبالکر ، شرڈی سے بھاؤ صاحب واگھ چورے، ناسک سے راجا  واجے، رائے گڑھ سےاننت گیتے ، سندھو درگ۔ رتناگیری سے ونایک راؤت، تھانے سے راجن وچارے  اور پربھنی  سےسنجے  جادھو  شامل ہیں۔  شیو سینا کے اعلان پر کانگریس  کے سینئر لیڈر  لیڈر بالاصاحب تھورات نے ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے جو اعلان کیا ان میں سے کچھ سیٹوں پر ابھی بات چیت چل رہی تھی ۔ ایسے میں ادھو ٹھاکرے کو تحمل برتنا چاہئے تھا ۔ان سیٹوں میں سانگلی اور ممبئی کی سیٹیں بھی شامل ہیں۔ بالا صاحب تھورات نے مزید کہاکہ ان سیٹوں  کے ساتھ ساتھ بھیونڈی کی سیٹ کے لئے بھی کانگریس کا پرزور مطالبہ ہے جو کہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں ہمارا ماننا ہے کہ گٹھ بندھن کا دھرم سبھی کو نبھانا چاہئے۔

 
   دوسری طرف امول کیرتیکر کو ممبئی نارتھ ویسٹ سے امیدوار قرار دینے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر سنجے نروپم نے کہا   کہ ان کی امیدواری سے کانگریس ورکروں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔  امول کیرتیکر پر کووڈ کے دوران کھچڑی گھوٹالا کا سنگین الزام عائد ہوا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئےتھی لیکن ہم اعلان کرتے ہیں کہ ان کیلئے کام نہیں کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔