ضمیر احمد خان کا باگل کوٹ اور ہاویری اضلاع کا دورہ بادامی میں 7.25کروڑ کے تعمیری کام فوری شروع کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2019, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو6جنوری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور ،اوقاف ، حج وغذا وشہری رسدات بی ۔ زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ بادامی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران انہوں نے حلقہ کے رکن اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ہمراہ جن وعدوں کااعلان کیا تھا اس کو پورا کرنے کے اپنے وعدہ پرقائم ہیں ۔

وزیر موصوف نے باگل کوٹ اورہاویری اضلاع کے دورہ کے دوران بادامی میں انجمن اسلام کے نئے کمپاؤنڈ اور گیٹ کا آج افتتاح کیا بعد ازاں گلد گڈا اور کیرو ر کے اقلیتی اکثریت والے علاقوں میں اقلیتی امور کی جانب سے 7.27کروڑ روپیوں کے تعمیری کاموں کو فوری شروع کرنے افسروں کوہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت، ڈراینج ،پینے کے پانی کی سہولت ،بیت الخلاء کے تعمیرسمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر زوردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ریاست کے دیگر علاقے جہاں اقلیتوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں بھی اقلیتی ترقیات فنڈ کے ذریعہ تعمیری کام کرائے جائیں گے ۔ وزیر موصوف نے بادامی گلد گلڈا اور کیرور میں 7جنوری کو بی پی ایل کاڈر میلہ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔ تاکہ مستحقین آسانی کے ساتھ بی پی ایل کارڈ حاصل کرسکیں۔ ضمیر احمد نے کہا کہ 2005کے دوران بادامی کی انجمن اسلام نے شادی محل اور شاپنگ کامپلکس کی تعمیر کیلئے وقف کونسل سے 45لاکھ روپیوں کاقرضہ حاصل کیا تھا ۔ اس قرضہ کی رقم وقت پرادا نہ کرنے کی وجہ سے سود کافی زیادہ ہوگیا ہے ۔ اور جو شادی محل یہاں تعمیر کیا گیا ہے وہ صرف 4سے5ہزارروپئے کرایہ پر چل رہا ہے ۔اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے انجمن کے عہدیداروں اورمسلمانو ں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مذکورہ قرضہ کی رقم کو معاف کرنے کیلئے حتی الامکان کوشش کریں گے۔

انہوں نے سود کی مکمل رقم تو معاف کرادی ہے ۔ اصل رقم اسی طرح باقی ہے۔ ضمیر احمدنے وعدہ کیا کہ وہ 10فروری سے قبل اس رقم کو بھی معاف کروانے کی کوشش کریں گے ۔ اگر ایسا نہ ہوپایا تواپنے صرف خاص سے قرضہ کی مکمل رقم ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل اپنے دورہ کے دوران انہوں نے انجمن اسلام کی حصار بندی اور گیٹ کے لئے 2لاکھ روپئے کا عطیہ دیا تھا ۔ جس کو انجمن نے مکمل کرلیا ہے۔ جس کاآج افتتاح بھی عمل میں لایاگیا ۔ 2014 ء میں ہند ۔ پاک سرحدی علاقے میں فائرنگ سے شہید محمد رفیق نامی فوجی جوان کی اہلیہ کوثر جو بی اے ، بی ایڈ تعلیم یافتہ ہیں۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد بے روز گار تھیں ۔

انہوں نے موقع پر ہی آؤٹر کنٹراکٹ کے تحت مینارٹی ڈپارٹمنٹ میں ملازمت دیتے ہوئے تقرری نامہ کی دستاویزات سدارامیا کے ہاتھوں شہید کی اہلیہ کو پیش کیں۔ انہوں نے اس بات کابھی وعدہ کیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے مرکزی حکومت سے سرکاری نوکری دلانے کی کوشش کریں گے ۔ اسی طرح نسرین نامی ایک اور لڑکی کو اقلیتی گرلس ہاسٹل بادامی میں ملازمت دی ۔ اس موقع پر انجمن اسلام کے عہدیداران کے علاوہ شکیل نواز ،وینکٹیش سمیت دیگر احباب شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...