یوگی حکومت اب اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں پر سخت کارروائی کرے گی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2017, 11:32 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 30؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کی پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سبھی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں کی نشاندہی کرکے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں ۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق، وزیر اعلی نے غازی آباد کے صاحب آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں وسیع جانچ کرکے غیر قانونی طور پر چل رہیں پٹاخہ فیکٹریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ترجمان کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ افسران بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ بغیر لائسنس کے کوئی بھی فیکٹری نہ چلائی جائیں اور جن فیکٹریوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں، ان کوبھی طے شدہ معیار کے مطابق ہی چلایا جائے ۔یوگی نے حکام کو اس بات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے کہ کسی بھی حال میں آبادی والے علاقے میں نہ توپٹاخہ فیکٹریوں کا آپریشن ہو اور نہ ہی تیار پٹاخے یا پٹاخے کے بنانے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔