کیش لیس کا آغاز بھگوان کرشن ، سداما کے دور سے ہی ہوگیا تھا:یوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2017, 10:52 AM | ملکی خبریں |

لکھنو،24؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پیر کو پنچایتی راج دیوس کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔یہاں انہوں نے کیش لیس سے متعلق دواپر دور کی ایک کہانی سنائی۔اس کہانی کے ذریعہ وہ لوگوں میں کیش لیس کے متعلق بیداری پیداکرنا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح کیش لیس کا آغاز کرشن اور سداما کے وقت سے ہی ہو گیا تھا ۔یوگی نے کیش لیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتوں کو کیش لیس کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔انہوں نے سداما اور کرشن سے متعلق ایک کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح کیش لیس کا آغاز دواپر دور میں ہی ہو گیا تھا۔یوگی نے کہا کہ سداما جی جب بھگوان کرشن کے یہاں جاتے ہیں، تو کرشن انہیں کچھ نہیں دیتے۔اس پر سداما سوچتے ہیں کہ بھگوان کرشن تو راجہ بننے کے بعد مغرور ہو گئے ہیں، اس کے بعد جب وہ گھر پہنچتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ ان کی امید سے کہیں زیادہ ان کو ملا ہے، وہاں تو محل بنا ہوا تھا، اس طرح کیش لئے اوردئیے بغیر کرشن نے سداما کی مدد کی تھی۔اس کے بعد یوگی نے گرام پنچایت کے ارکان کو بھیم ایپ کے استعمال کا بھی مشورہ دیا۔غورطلب ہے کہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے دسمبر 2016میں موبائل اپلی کیشن ’بھیم ‘لانچ کیا تھا۔مودی نے اس موقع پر کہا تھاکہ حکومت ایسی ٹیکنالوجی لا رہی ہے، جس کے ذریعہ بغیر انٹرنیٹ کے بھی آپ کا پیمنٹ ہوجائے گا۔انگوٹھا جو کبھی ان پڑھ ہونے کا نشان ہوتا تھا، وہ ڈیجیٹل ادائیگی کی طاقت بن جائے گا،آپ کا انگوٹھا ہی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے لیے کافی ہوگا۔وہیں انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے والے لوگوں اور کلکٹروں کوبھی اعزاز سے نوازا ۔وہیں نوٹ بند ی کے بعد مرکزی حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو فروغ دینے کے لیے لکی کسٹمر اسکیم اور ڈیجی دھن تاجراسکیم کی شروعات کی تھی۔ان میں لکی کسٹمر اسکیم صارفین کے لیے تھی، جبکہ ڈیجی دھن اسکیم دکانداروں کے لیے تھی، 10؍اپریل کو صدر پرنب مکھرجی کے ہاتھوں ان اسکیم کا لکی ڈرا نکلوایا گیا تھا، اس کے بعد امبیڈکر جینتی کے موقع پر جیتنے والوں کے نام کا اعلان کیا گیا تھا ۔، اس میں لاتور کی شردھا نے ایک کروڑ کا انعام جیت لیا تھا ۔ انہیں صرف 1590روپے کی ڈیجیٹل ادائیگی کرنے پر یہ انعام ملا تھا ۔وہ مکینکل انجینئر نگ کی طالبہ ہیں، اس کے والد کرانے کی چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔