رام مندر معاملے کو لے کر یوگی نے کانگریس کو نشانہ بنایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th November 2018, 11:45 PM | ملکی خبریں |

لورمی (چھتیس گڑھ)،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے رام مندر معاملے کو لے کر کانگریس سے پوچھا کہ کہ اسے بھگوان رام کی فکر ہے یا مغل بادشاہ بابر کی۔آدتیہ ناتھ نے ریاست میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے تشہیر کاری کے آخری دن یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کانگریس نے قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے سیاسی فائدے کے لئے چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں کھلے عام اور چوری چھپے نکسلواد کو فروغ دیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ معدنی ذخائر ہونے کے باوجود چھتیس گڑھ کانگریس کے دور اقتدار میں غریب، پسماندہ اوربیمارو ریاست رہی۔بیمارماروکا لفظ بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش کے پہلے لفظ سے 1980 کے وسط میں گڑھا گیا تھا اور اس کا اثر ان ریاستوں میں خراب اقتصادی صورتحال سے تھا۔یوگی نے کہاکہ آج جنگل املاک کا استعمال مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود میں ہو رہا ہے۔قبائلیوں اور جنگل علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ کانگریس نے اپنے فائدہ کے لئے نکسلواد کو فروغ دیا لیکن جب یہ لوگوں کی حفاظت کے لئے خطرہ بن گیا تو وہ بی جے پی پارٹی ہی تھی جس نے سختی سے اس کے ساتھ پیش آئی۔ کانگریس نکسلواد کو کھلے عام اور چوری چھپے فروغ دیتی رہی ہے۔کانگریس نے اپنے فائدہ کے لئے ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کیا۔چاہے وہ چھتیس گڑھ ہو یا جھارکھنڈ جہاں نکسلیوں کو پناہ دینے کا مسئلہ ہو یا سیاسی فائدے کے لئے کشمیر جیسی ریاستوں کا استعمال کا۔لیکن بی جے پی کے لئے قومی سلامتی اہم ہے لہٰذا اس نے اس کے ساتھ کھلواڑکوکبھی برداشت نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں ہے جب کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے کم از کم دو یا تین دہشت گردوں کو ڈھیر نہیں کیا ہو یا وہ سکیورٹی کے سامنے اعتراف نہ کیا ہو۔اسی طرح کوئی ایسا دن نہیں گزر تاجہاں نکسل متاثرہ ریاستوں میں لوگوں کو ریاستی حکومتوں نے مکمل تحفظ فراہم نہ کرایا ہو۔انہوں نے کہا کہ کانگریس سے پوچھا جانا چاہئے کہ ان کا تعلق بھگوان رام سے ہے یا غیر ملکی بابر سے۔کانگریس کے پاس ملک کے احترام اور خود داری کے بارے میں کوئی فکر نہیں ہے۔کانگریس نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اب ووٹ کے لئے آپ کے سامنے آ رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ 90 رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی کے لئے 12 اور 20 نومبر کو دو مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔