مجھے جیل بھیجنے کا یڈیورپا کا دعویٰ احمقانہ: رائچور میں سدرامیا کا یڈیو رپا پر جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2017, 10:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔23؍فروری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی بی جے پی صدی بی ایس یڈیورپا پر اپنی نکتہ چینی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی 24گھنٹوں میں انہیں جیل بھیجنے کا دعویٰ کرنے والے یڈیورپا نے اپنی آمرانہ ذہنیت کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ رائچور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یڈیورپا نے اس طرح کا بیان دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے بڑے احمق ہیں۔ ملک میں قانون ، عدالت وغیرہ کا نظام موجود ہے، ان تمام مراحل کو طے کرنے کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ کس کو جیل جانا ہے اور کس کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تمام الزامات کی جانچ کرلی جائے اور بعد میں یہ طے کیا جائے کہ کون جیل جائے گا۔اس سے پہلے ہی یڈیورپا اگر اقتدار سنبھالتے ہی 24 گھنٹوں میں مجھے جیل بھیجنے کا خواب دیکھتے ہیں تو وہ خواب خواب ہی رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ یڈیورپا کے خلاف 20 سے زائد مقدمے اب بھی تحقیقات کے مختلف مراحل میں ہیں ان الزامات کی وجہ سے وہ جیل کی ہوا کھاچکے ہیں۔اس کے باوجود بھی یڈیورپا کو اگر یہ علم نہیں ہے کہ جیل جانے سے پہلے کتنے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے تو یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یڈیورپا سب سے بڑے احمق ہیں۔یڈیورپا پہلے مجھ پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت کریں ۔ یڈیورپا کی گیڈر بھبکیوں سے کانگریسی ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آنے والے وقت میں اس کا مناسب جواب دیاجائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی نوٹ بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی منصوبے کے راتوں رات نوٹ بندی لاگو کرکے وزیر اعظم مودی نے عوام کومشکلات میں ڈال دیاہے۔ نوٹ بندی کے ان اثرات سے لوگ ابھی سنبھلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ خشک سالی سے بدحال کرناٹک کیلئے مرکزی امداد کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں پندرہ تا بیس ہزار کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے، مرکزی حکومت سے 3782کروڑ روپیوں کی امداد کا تقاضہ کیا گیا تھا، ان میں سے صرف 1772 کروڑ روپیوں کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا گیاتھا، جس کو دیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک اس میں سے ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیاگیا۔ گدگ ضلع کے کپت گڈا علاقہ کو محفوظ جنگلات قرار دینے کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے کہاکہ اس سلسلے میں عوامی رائے ہی قطعی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں منعقد وائلڈ لائف بورڈ کی میٹنگ میں انہیں اختیار دیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں قطعی فیصلہ لیں ، آنے والے دنوں میں تمام زاویوں سے جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...