اہندا طبقات کی فلاح پر قرطاس ابیض جاری کیا جائے: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے پسماندہ طبقات ، دلتوں اور اقلیتوں کیلئے جو فلاحی منصوبے لاگو کئے گئے ہیں اور ان پر جو رقم صرف کی گئی ہے اس سلسلے میں قرطاس ابیض جاری کیا جائے۔آج بی جے پی کے اہندا مورچہ کی مجلس عاملہ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خود کو پسماندہ طبقات کا مسیحا قرار دیتے ہیں ، لیکن ان طبقات کی فلاح کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کچھ نہیں کیا ہے اور اگر کیا ہے تو اسکیموں کے نفاذ اور فنڈز کے اصراف کے متعلق قرطاس ابیض جاری کیا جائے ۔ یڈیورپا نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران سدرامیا حکومت کرپشن ، گھپلوں ، اقتدار کے غلط استعمال ، اقرباء پروری ، مختلف ذاتوں کے درمیان ٹکراؤ ، نظم وضبط میں بگاڑ ، خواتین کو عدم تحفظ کے علاوہ کچھ نہیں کرپائی ہے۔ پسماندہ طبقات کو کانگریس نے محض ووٹ بینک بناکر رکھ دیا ہے۔بجٹ میں بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان تو ہوا، لیکن ان پر عمل نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی حکومت اگر اقتدار پر آئی تو مرکزی حکومت کی طرف سے پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے اپنائے گئے منصوبے روبہ عمل لائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی ڈجیٹل انڈیا، جن دھن ، اسکیل انڈیا وغیرہ سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کا اخلاقی دیوالیہ پن اسی بات سے ظاہر ہوگیا کہ وہ سابق ریاستی وزیر ایچ وشواناتھ کے متعلق توہین آمیز بیان دینے پر اتر آئے، جبکہ سدرامیا کو کانگریس میں لانے اور انہیں اقتدار تک پہنچانے میں کلیدی رول وشواناتھ کا رہا ، اپنے اسی رفیق کے ساتھ دغا کرنے والے سدرامیا پسماندہ طبقات کے مسیحا کیسے بن سکتے ہیں؟۔ یڈیورپا نے دعویٰ کیا کہ ان کے دوراقتدار میں حکومت نے پسماندہ طبقات کیلئے بہت سارے فلاحی منصوبے مرتب کئے اور ان کو عملی جامہ پہنایا۔ صحافی گوری لنکیش کے قتل کو ہندو تنظیم سناتن سنستھا سے جوڑے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ گوری لنکیش کے قتل پر گندی سیاست کرنا چاہتے ہیں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایک طرف وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی یہ کہہ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ گوری لنکیش کے قتل کے کیس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو سراغ مل چکا ہے تو دوسری طرف یہ کہا جارہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ ابھی آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں حکومت دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...