کرناٹک کے ہر ٹیسٹ میں پاس رہنے والی یدی یورپا حکومت فیصلہ کن، ’فلور ٹیسٹ‘سے پہلے ہی ہو گئی فیل
بنگلورو،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں بہت ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہفتہ کی شام شام 4 بجے آخری اور فیصلہ کن فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی بی جے پی کی یدی یورپا حکومت فیل ہو گئی۔یدی یورپا حکومت اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کر پائی اور اس سے پہلے ہی بی ایس یدی یورپا نے سی ایم عہدے سے استعفی دے دیا۔اس سے پہلے کئی ٹیسٹ سے گزر چکی بی جے پی کو امید تھی کہ وہ اس فلور ٹیسٹ میں بھی پاس ہو جائے گی۔بی ایس یدیورپا کو امید تھی کہ وہ ایوان میں اکثریت ثابت کر لیں گے، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔وہیں کانگریس کو بھی اس بات کا پورا یقین تھا کہ بی جے پی کی حکومت زیر ہو جائے گی۔اس دوران کورٹ نے بھی اہمیت کردار ادا کیا۔کرناٹک کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کی تمام ٹیسٹ نتائج کو دیکھتی رہی۔اس سلسلے میں آخری ٹیسٹ آج شام 4 بجے ہوا، جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ بی جے پی کرناٹک میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہی اور وزیر اعلی یدی یورپا کو استعفی دینا پڑا۔خاص بات یہ رہی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس کا براہ راست نشر ٹی وی پر کیا گیا۔