اسٹیل برڈج کی تعمیر کیلئے ورک آرڈر جاری،یکم نومبر سے کام شروع کردینے ٹھیکے دار کمپنی ایل اینڈ ٹی کو حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) مختلف حلقوں سے مخالفت کی پرواہ کئے بغیر ریاستی حکومت نے ودھان سودھا سے ہبال فلائی اوور تک اسٹیل برڈج کی تعمیر کیلئے سرکاری احکامات آج جاری کردئے اور یکم نومبر سے اس برڈج پر کام کی شروعات کرنے کیلئے تاریخ کا تعین کردیا۔ اس برڈج کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی ایل آینڈ ٹی کمپنی نے بھی اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام یکم نومبر سے ہی شروع کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ بی ڈی اے کی طرف سے اس پراجکٹ کو آگے بڑھایا جارہاہے اور کام کی شروعات کیلئے ایل اینڈ ٹی کو مجموعی لاگت 18 سوکروڑ روپیوں میں سے پیشگی رقم کے طور پر 95 کروڑ روپیوں کی رقم جاری کی جاچکی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے آج کام کی شروعات کیلئے ورک آرڈر ایل اینڈ ٹی افسران کے حوالے کردیا گیا۔ اس برڈج کی تعمیر سے ماحولیات کو نقصان پہنچنے اور تعمیر کی لاگت کافی زیادہ ہونے کی شکایات کی پرواہ کئے بغیر حکومت کی طرف سے اس پراجکٹ کو آگے بڑھانے کی باضابطہ منظوری مل گئی ۔اپوزیشن بی جے پی نے اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کے الزامات عائد کئے ہیں ،تاہم حکومت نے کسی کی نہ سن کر اس پراجکٹ کو آگے بڑھادیا ہے۔ جنتادل (ایس) کے ریاستی صدر کمار سوامی، ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپااور دیگر لیڈران نے اس پراجکٹ کی شدید مخالفت کی تھی ، لیکن حکومت نے سب کچھ نظر انداز کرتے ہوئے یہ وضاحت ضرور کی ہے کہ اس برڈج کی تعمیر کے بعد اسے استعمال کرنے پر ٹول وصول کیاجائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔2014 کے بجٹ میں سدرامیا نے اس برڈج کی تعمیر کا اعلان کیا تھا ، ابتدا میں اس کی لاگت 13؍ سو کروڑ روپے بتائی گئی تھی ، جو اب بڑھ کر 1800کروڑ روپے ہوچکی ہے۔لاگت میں اس اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کا کہنا ہے کہ اسٹیل پر اضافی قدر ٹیکس کے 14.5 فیصد ہوجانے کے سبب لاگت میں یہ اضافہ ناگزیر ہوگیاہے۔وزیر اعلیٰ سدرامیا ، وزیر برائے ترقیات بنگلو رکے جے جارج اور بیشتر ریاستی وزراء نے اس منصوبے کا بھرپور دفاع کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو قابو میں کرنے کے مقصد سے یہ پراجکٹ تیار کیا جارہا ہے۔ تمام زاویوں سے غور وخوض کے بعد ہی حکومت نے اس پراجکٹ کو منظوری دی ہے۔ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو اور تقویت دینے کے مقصد سے اس پراجکٹ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ عموماً مختلف ترقیاتی پراجکٹوں کی تیاری کے مرحلے میں درختوں کی کٹائی ناگزیر ہوتی ہے۔ حکومت کی طرف سے اپوزیشن پارٹیوں کے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے کہ اس برڈج کی تیاری کی آڑ میں حکومت ریاست میں کھلی لوٹ مچارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...