خواتین کو بااختیار بنانا عالمی ایجنڈہ بھی ہے،نائب صدر جمہوریہ کا خواتین سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2018, 12:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی16جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونیکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ خواتین کا بااختیار بنانا، شمولیت، یکساں اور مسلسل ترقی کامقصدحاصل کرنے کے لئے نہ صرف ایک قومی نشانہ ہے، بلکہ عالمی ایجنڈا بھی ہے۔وہ آج یہاں نیتی آیوگ اور شری رام کالج آف کامرس کی طرف سے منعقدہ خواتین کو بااختیار بنانے،صنعت کاری کو فروغ دینے، اختراع اور دیر پا ترقی کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی ، دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی اور نیتی کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نیز دیگر معززین بھی اس موقع پرموجودتھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اگر صحیح مواقع ملے اورمناسب ماحول دستیاب ہوتوخواتین زندگی کے مختلف میدانوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی ، اقتصادی، سیاسی او رعوامی زندگی میں خواتین کو مکمل سرگرم اور بلارکاوٹ شرکت کے لئے ہمت افزائی کے سلسلے میں مناسب ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ معاشرے کے فائدے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مختلف طریقوں سے خواتین کو تفریق اور استحصال کا سامنا کرنا پڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ قومی پالیسیوں کے ذریعے جنسی یکسانیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں خاطر خواہ پیش رفت کے باوجود سماجی ، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کے پاس ایک محدود مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیما جیسے ماس میڈیا کوخواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم رول ادا کرنا چاہئے اور خواتین کو جائیداد میں یکساں حقوق دیئے جانے چاہئیں۔جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تعلیم اور روزگار ، اجرت کے معاملے میں عدم یکسانیت ، بڑھتے ہوئے جنسی تشدد،لاپروائی اور گھر کے کام کاج تک یکساں رسائی نہ ہونے کے سبب یہ چیزیں خواتین کی ترقی میں رکاوٹ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔