پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ضرور ہوگا:ارون جیٹلی
راج کوٹ 20نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے متعلق غیر یقینی صورتحال اوراپوزیشن کے حملے کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہاں واضح انداز میں کہا کہ یہ سیشن ضرورہوگا۔لیکن تاخیرپرمعقول وجہ نہیں بتاسکے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے مبینہ طور پر اب تک سیشن طلب نہیں کئے جانے کے اپوزیشن کے الزامات کے درمیان مسٹر جیٹلی نے آج یہاں کہا کہ انتخابات کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اجلاس کوموخر کرنے کی مثال ماضی میں بھی موجودہے۔کانگریس نے خود اپنی حکومت کے دوران ایساکیا ہے۔