یڈیورپا کو وزیر اعلیٰ بنانا ہمارا مقصد نہیں : ایشورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2017, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس یڈیورپا کو ایک زبردست جھٹکا دیتے ہوئے ان کے سیاسی حریف اور لجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے کہاکہ انہوں نے جو سنگولی راینا برگیڈ تشکیل دی ہے وہ یڈیورپا کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے نہیں ہے۔ آج کلبرگی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سنگولی راینا برگیڈ کا مقصد ریاست میں پسماندہ طبقات اور دلتوں کو مستحکم کرنا ہے نہ کہ یڈیورپا کو وزیراعلیٰ بناناہے۔ سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ سنگولی راینا برگیڈ نے اب اپنے موقف میں تبدیلی لائی ہے۔اس سے پہلے برگیڈ کی یہ خواہش تھی کہ یڈیورپا ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں، لیکن اب یڈیورپا نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں سنگولی راینا برگیڈ کے ساکھ کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست کے عوام ہی انہیں وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔اسی لئے سنگولی راینا برگیڈ نے مختلف مٹھوں کے سربراہوں کے مشورہ پر طے کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی حال میں وہ سنگولی راینا برگیڈ کو سیاسی جماعت کی شکل نہیں دیں گے۔ یہ مانتے ہوئے کہ ریاستی بی جے پی میں سنگولی راینا برگیڈ کی وجہ سے دہشت کا ماحول ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی اس معاملے کو سلجھالیا جائے گا۔ 26جنوری کو باگلکوٹ ضلع کے کوڈلا سنگما میں سنگولی راینا برگیڈ کی طرف سے ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ ایشورپا نے کہاکہ بی جے پی میں رہتے ہوئے بھی پسماندہ طبقات اور دلتوں کواپنی پہچان کیلئے ایک الگ تنظیم قائم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ کوئی سیاسی تنظیم نہیں، بلکہ ان طبقات کو سماجی انصاف دلانے کیلئے قائم کیا جانے والا ایک ادارہ ہے۔ سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا نے ایشورپا کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سنگولی راینا برگیڈ کی بدولت وہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے ،بلکہ ریاستی عوام انہیں وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...