بنگلورو شہر کے 92 راستوں کی وائٹ ٹاپنگ کیلئے بلدیہ کی برق رفتار کارروائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2019, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍مارچ(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے تعلق سے عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے اور عوام کا بار بار کا تجربہ بھی ہے کہ وہ کاموں کی تکمیل میں کافی سست روی کا مظاہرہ کر تی ہے مگر بنگلور کے شہریوں کے لئے یہ بات حیرت انگیز رہی کہ بلدیہ نے شہر کے 92 مختلف راستوں کو وائٹ ٹاپنگ والے بنانے کے سلسلہ میں کس تیز رفتاری کے ساتھ ٹینڈر طلب کئے، اور صلاح کار کمپنیوں کی مدد حاصل کر تے ہوئے صرف دو ہفتوں کے اندر تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ تیار کرالی اور ڈی پی آر کے داخلہ سے قبل ہی کاموں کے سلسلہ میں بھی ٹینڈر طلب کر لیا ہے۔بی بی ایم پی کی اس حیرت انگیز رفتار نے خود افسران اور شہری ماہرین کو دنگ کر دیا ہے۔1000 کروڑ روپئے لاگت کا یہ منصوبہ امید کی جا رہی ہے کہ پچھلے بجٹ میں منظور کر دہ دوسرے منصوبوں کو بی بی ایم پی کی طرف سے مکمل کئے جانے سے پہلے ہی شروع کر لیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے یکم فروری کو مختلف شہری ترقیات کے کاموں کو منظوری دی تھی اور بی بی ایم پی نے 8 فروری کو ڈی پی آر کی تیاری کے لئے ٹینڈر طلب کر لئے۔ڈی پی آر کی تیاری پر کام کا آغاز 18 فروری کو مختلف بولیاں کھولی جانے کے بعد دوسرے ہی دن 19 فروری کو ہو گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی پی آر داخل کرنے کے سلسلہ میں متعینہ وقت سے قبل ہی ہفتہ کے دن بی بی ایم پی نے ٹینڈر شور کے ان راستوں پر کام کے آغاز کے لئے ہدایت نامے جاری کر دئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...