کولکاتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال پنچایت الیکشن کے لیے ازسر نو تاریخوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:37 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مغربی بنگال پنچایت الیکشن میں کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے گذشتہ حکم کو منسوخ کرتے ہوئے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الیکشن کے لئے نامزدگی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان ریاست کے اتفاق رائے سے کرے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں جاری پنچایتی الیکشن کے عمل پر آئندہ حکم تک روک لگادی تھی۔ دراصل بی جے پی اور کانگریس نے اس معاملے میں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ریاست کی تمام حزب اختلاف جماعتوں کا الزام ہے کہ پنچایت الیکشن کو لے کر ریاست میں جگہ جگہ تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور مخالفین کو نامزدگی داخل کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت الیکشن میں نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ ایک دن بڑھا دی تھی۔ حالانکہ ایک دن بعد ہی اس نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے 20اضلاع میں 48،650گاؤں پنچایت سیٹوں، 9217پنچایت سمیتی سیٹوں، 825 ضلع پریشد سیٹوں کے لئے 1،3اور 5مئی کو تین مرحلے میں پنچایت الیکشن ہونے والے تھے۔ اس کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 9اپریل تھی۔ اپوزیشن کی شکایت پر ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کی تاریخ ایک دن بڑھا دی تھی، لیکن پھر اپنے ہی حکم کو منسوخ کردیا۔ حالانکہ ہائی کورٹ کے اس رخ سے پنچایت الیکشن کی تاریخ ملتوی ہوگئی ہے اور اب الیکشن کمیشن کوازسر نو الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔