آبی وسائل کے تحفظ کے لئے ’جل امرت‘ اسکیم شروع کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 10:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو20؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات اور پنچایت راج کرشنا بائرے گوڈا نے کہاکہ ریاست بھر میں آبی وسائل کے تحفظ کے لئے ’جل امرت ‘ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے کمیونٹی ہیلپ کے علاوہ پنچایت راج محکمہ کے اداروں، پرائیویٹ انجمنوں کارکنوں اور مقامی لوگوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت ریاست بھر میں آبی وسائل کے اعداد وشمار اکٹھا کئے جائیں گے۔ جیولوجیکل ریسرچ اور سیٹلائٹ کی مدد سے آبی وسائل کا پتالگایا جائے گا۔ آبی وسائل میں پانی کی دستیابی اور ذخیرہ کی گنجائش بڑھانے کے لئے جدید تکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری لاپروائی کی وجہ سے ندیاں، تالاب، جھیل اور نالوں جیسے آبی وسائل ناپید ہوتے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت گرام ، تعلقہ ضلع پنچایت سطح پر خصوصی مہم چلائی جائے گی اور پانی کے تحفظ کے بارے میں عوامی بیداری لانے اور آبی وسائل کی پانی کے ذخیرہ کی گنجائش بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ تالابوں اورجھیلوں کے حدود حقیقی ذخیرہ کی گنجائش اور ان پر غیر قانونی قبضہ جات کے ریکارڈ تیارکئے جائیں گے۔ چیک ڈیم ، اینی ٹینک اور چھوٹے تالاب بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے دو برسوں میں 12؍ہزار چیک ڈیم تعمیر کرنے کا نشانہ مقررکیاگیا ہے۔ جل امرت اسکیم کے تحت ہر ضلع میں مقامی طور پر منصوبے بناکر شجرکاری کے ذریعہ آبی وسائل کی تجدید اور نئے وسائل پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے رواں سال کو ’’واٹر ایئر‘‘ (پانی کا سال) قرار دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...