وقف بورڈ الیکشن کی کارروائی عنقریب شروع ہوگی: زیڈ ضمیراحمدخان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:41 AM | ریاستی خبریں |

محکمہ اقلیتی بہبود کے افسروں کے ساتھ جائزاتی اجلاس ۔افزودحج کوٹہ حاصل کرنے کا عزم

بنگلورو،19؍جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے خوراک وشہری رسدات امور اقلیت، اوقاف اور حج بی زیڈ ضمیراحمدخان نے آج وکاس سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود ،حج اور اوقاف کے تمام سینئر افسروں کا اجلاس طلب کرکے ان محکموں کا جائزہ لیا۔ کرناٹکا مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر اکرم پاشاہ آئی اے ایس نے محکمہ اقلیتی بہبود اور اوقاف کے ماتحت آنے والے تمام شعبوں سے متعلق وزیر موصوف کو تفصیلات فراہم کیں ۔ پچھلے پانچ سالوں میں ریاستی بجٹ میں حکومت نے اقلیتوں کو کتنا فنڈ فراہم کیا اورمختلف فلاحی اسکیموں پر خرچ کئے گئے فنڈ کی تفصیل بھی وزیر موصوف کو فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ضمیراحمد نے افسروں کو بتایا ، وزیر اعلیٰ کمارسوامی مکمل نیاریاستی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔محکمہ اقلیتی بہبود اور اوقاف کے بجٹ میں اضافہ کروانے کی وہ کوشش کریں گے ۔ افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ مجھے ایک وزیر نہیں بلکہ اپنے کنبہ کا ایک فرد سمجھیں ۔ ہم تمام کو ملک، قوم وملت کی فلاح وبہبودی کیلئے کام کرنا ہے ۔ آپ کے مشوروں سے ہی میں کام کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ کرناٹکا مائنارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن اقلیتوں کے لئے ایک اہم ادارہ ہے ۔ لیکن اب بھی اس ادارہ میں دلالوں کا اثرورسوخ چلتا ہے اس کو ختم کرنے کیلئے وہ مناسب اقدامات کریں گے ۔ اور مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ کی طرح تمام اسکیموں کو آن لائن کرنے کی انہوں نے وکالت کی۔ اس جائزاتی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محکمہ اقلیتی بہبود، حج واوقاف کے سکریٹری محمد محسن آئی اے ایس کے ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر اصلاح الدین کے اے ایس وقف بورڈ کے سی ای او ذوالفقار علی اور دیگر شامل ہیں ۔ اس جائزاتی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے لئے انتخابات کروانے کے سلسلہ میں فوری کارروائی کرنے انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے ۔ انہیں اس کا علم ہے کہ وقف بورڈ کے انتخابات ایک عرصہ سے التواء میں پڑے ہیں۔ضمیر احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے وقف افسران کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وقف کی اُن جائیدادوں کی نشاندہی کریں جن کو ڈیولپ کرکے آمدنی کے ذرائع بڑھا کر اس کی آمدنی سے مسلم قوم کی بچو ں کی تعلیم پر خرچ کیا جاسکے۔ ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اوقاف کی بڑی بڑی جائیدادیں ہیں جن کو ترقی دی گئی تو قوم خود کفیل بن سکتی ہے اور حکومت سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اوقافی جائیدادوں پرقبضہ جات ہوئے ہیں ان قبضہ جات کوہٹانے کے لئے وقف کے نئے قانون کا سہارا لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انور مانپاڈی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگرالزامات صحیح ہیں تو کاروائی بھی کی جائے گی۔ وزارت حج سے متعلق جناب ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اس سال حج کے لئے18ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ کرناٹک کے لئے صرف 6624کا کوٹہ منظور ہواہے جو قراء اندازی کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے ۔تقریباً گیارہ ہزار درخواستیں ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اڈیشنل کوٹہ حاصل کرنے کے لئے وہ عنقریب دہلی جاکر مرکزی وزیر جناب عباس نقوی سے ملاقات کریں گے کم از کم 2000کا اڈیشنل کوٹہ منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔ جناب ضمیر احمد خان نے بتایا کہ حج بھون جو کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے اس کا استعمال حج کے ایام میں صرف ایک مہینہ ہوتا ہے بقیہ گیارہ مہینے اس کو بیکار رکھنے کی بجائے اس کے استعمال کے لئے دیگر طریقے تلاش کئے جارہے ہیں۔انہو ں نے بتایا کہ عازمین حج بنگلور کے علاوہ حیدرآباد اور منگلور سے بھی پرواز کرتے ہیں۔ان کی سہولت کے لئے گلبرگہ او رمنگلور میں بھی چھوٹے حج بھون تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے بہت جلد اس پر کاروائی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...