وقف بورڈ انتخابات ۔ ووٹر فہرست پر اعتراضات داخل الیکشن افسر نے اضافی دستاویزات قبول کیں۔ فیصلہ 17؍اکتوبر تک محفوظ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2018, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے انتخابات کے لئے بورڈ نے ووٹر فہرست کا ڈرافٹ جاری کردیا ہے ۔ اس فہرست پر ریجنل کمشنر شیو یوگی سی کلسدا نے جو الیکشن افسر بھی ہیں اعتراضات طلب کئے تھے ۔ بشمول وقف پروٹیکشن کمیٹی کئی لوگوں نے اس فہرست پر اعتراضات داخل کئے ہیں ۔ ریجنل کمشنر کے دفتر میں آج ان اعتراضات پر سماعت ہوئی ۔ کئی عرضی گز.اروں نے اپنے اپنے اعتراضات کو پختہ کرنے اضافی دستاویزات الیکشن افسر کو پیش کئے ہیں۔ ان اعتراضات پر بحث سننے اور اضافی دستاویزات قبول کرنے کے بعدالیکشن افسر نے اپنا فیصلہ17اکتوبرکیلئے محفوظ رکھ لیا ہے ۔ متولی زمرہ میں بورڈ نے 680ووٹروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وقف قانون کے تحت اس فہرست میں صرف ڈیڑھ سو یادو سو متولیاں ہی آتے ہیں۔ قانون کے تحت متولی زمرہ کیلئے کسی بھی وقف ادارہ کے متولی کو تین سال میعاد پوری کرنی ہے ۔ متولی زمرہ کی فہرست میں شامل اکثر متولیوں کی صرف گیارہ ماہ گزری ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت ادارے قائم کرے گی ۔ متولیوں نے اپنے آپ کو متولی قرار دیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں کئی اوقافی اداروں کے اڈمنسٹریٹرس کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔جو متولی کہلانے کے اہل ہیں نہیں ایسے حقائق کو چیلنج کرتے ہوئے وقف پروٹیکشن کمیٹی نے 7اور دیگر نے 13عرضیاں داخل کی ہیں۔ اس دوران ریجنل کمشنر کے کور ٹ میں آصف علی نامی ایک وکیل نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار کونسل آف کرناٹک کے موجودہ رکن ہیں ۔ اس زمرہ سے بورڈ کی رکنیت کے لئے وہ اہل ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایت کا بھی حوالہ دیا۔ جبکہ بورڈ نے عمداً اس زمرہ میں بار کونسل کے واحد سابق رکن کوشامل کیا ہے ۔ موجودہ رکن ہوتے ہوئے بار کونسل کے سابق رکن بورڈ کی رکنیت کے اہل نہیں ہوسکتے۔

حضرت مانک شاہ درگاہ: شہر کے اوینیو روڈ پر واقع حضرت مانک شاہ اور سوتے شاہ درگاہ کمیٹی کی رکنیت پر بھی پروٹیکشن کمیٹی نے اعتراض کیا ہے ۔ در اصل ستمبر2016ء میں بورڈ نے وظیفہ یاب آئی اے ایس افسر میر انیس احمد کو اس درگاہ کا اڈمنسٹریٹر مقرر کیا تھا ۔ لیکن انہوں نے اس کا چارج نہیں لیا ۔ اس لئے بورڈ نے پرانی کمیٹی ہی کو بحال کردیا شاید پروٹیکشن کمیٹی کو اس کاعلم نہیں ۔ اس لئے اس درگاہ کے سکریٹری کو فہرست میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ہے ۔ عرضی گزاروں نے تمام متولیوں کے فائل منگوا کر اس کاتفصیلی جائزہ لینے کی الیکشن افسر سے درخواست کی ہے۔ 

سابق ارکان پارلیمان: عرضی گزاروں نے سابق ارکان پارلیمان اور سابق اراکین اسمبلی و کونسل کی فہرست پر بھی اعتراض کیا ہے ۔ فارم22کے تحت یہ فہرست تیار کی گئی ہے ۔اپنے دفاع میں کسی بھی سابق رکن پارلیمان یا سابق لیجس لیٹرس نے حاضر نہیں دی ۔ اس لئے یہ فہرست خود بخود منسوخ ہوجائے گی ۔ رکن پارلیمان کے زمرہ میں صرف رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر سید ناصر حسین اہل ہیں ۔ فارم 21کے تحت اس وقت ریاست میں 13مسلم لیجس لیٹرس ہیں ان میں سے کسی ایک کو بورڈ کیلئے منتخب کیا جاسکتاہے۔ الیکشن افسر 17؍اکتوبر کو ووٹر فہرست پر اپنا حتمی فیصلہ سنانے کے بعد بورڈ الیکشن کیلئے کلینڈر آف ایونٹ جاری کرنیوالے تھے ۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کرناٹک کے 3لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کیلئے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا ، جس کی وجہ سے بورڈ کے انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...