آئی ایم اے / وی کے او اسکول میں جشن آزادی کا رنگا رنگ پروگرام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2018, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اگست(ایس او نیوز)یوم آزادی کے موقع پر آج شہر کے آئی ایم اے سرکاری وی کے عبیداﷲ اسکول میں رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیاگیا، جس میں اسکول کے طلبا نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھا کر حاضری کی داد وتحسین حاصل کی۔ رکن اسمبلی جناب آر روشن بیگ ، آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان اور دیگر اہم شخصیتوں نے اس موقع پر پرچم کشائی کی جس کے ساتھ ہی اس تقریب کاآغاز ہوگیا۔

تقریب سے مخاطب ہوکر جناب روشن بیگ نے آئی ایم اے وی کے عبیداﷲ سرکاری اسکول کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سہولتوں کو سارے ملک کے لئے ایک ماڈل اور یہاں کی خدمات کو قابل رشک قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جس اسکول میں تعلیم حاصل کی اس اسکول کو ہندوستان کا مایہ ناز اسکول بنانے کے لئے محمد منصور خان نے جس خلوص وجذبے کے ساتھ کام کیا ہے۔اس کے لئے وہ ان کے ہمیشہ احسان مند اور ممنون رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس اسکول کی عمارت کو دیکھ کر ایک طرف یہاں کا طالب علم ہونے پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں تو دوسری طرف اس بات کی خوشی بھی ہے کہ نئی نسل کو یہاں آئی ایم اے کی جانب سے تعلیم کا بہترین انتظامیہ مہیا کرایا گیا ہے۔ اس مو قع پر اپنی پرجوش تقریر میں آئی اے ایم گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائرکٹر اور آئی ایم اے چاریٹبل سوسائٹی کے صدر محمد منصور خان نے جلسۂ یوم آزادی میں اسکول کے بچوں کے والدین کی کم شرکت پر برہمی ظاہر کی اور کہاکہ اپنے بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو اگر والدین کی حوصلہ افزائی نہ ملی تو پھر ان بچوں کی تعلیمی ترقی کیوں کر ہوسکے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسکول میں طالب علم کو اچھی تعلیم سے آراستہ کرنے بعض اوقات اساتذہ کو سختی برتنی پڑتی ہے۔ اسی بات کو بنیاد بناکر چند والدین کی طرف سے آئی ایم اے اسکول کے خلاف مہم چلانے کی کوشش اساتذہ کے خلاف پولیس تھانوں میں شکایات اور انتظامیہ کے نام قانونی نوٹس تک جاری کرایا گیا ہے۔ اس قدر بہترین انتظامات کے باوجود اگر والدین کا رویہ اس طرح رہا تو اسے زیادتی ہی کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ بچوں کے مستقبل کی خاطر وہ اپنے رویے کو تبدیل کریں ، اگر اساتذہ کبھی طالب علم پر سختی کرتے ہیں تو اس کی وجوہات بھی ہوتی ہیں اور طالب علم کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2015میں جب آئی ایم اے اﷲ کے فضل سے اس اسکول کا ذمہ اپنے ہاتھوں لیا تو اس وقت سے آئی ایم اے کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ یہاں تعلیم کا انتظام ایسا کیا جائے کہ یہ سارے ملک کے لئے ماڈل ہو۔ محمد منصور خان نے کہاکہ اس ارادے کو ہر قدم پر جناب روشن بیگ کی بھرپور سرپرستی اور تعاون حاصل رہا ہے۔ یہ انہیں کی سرپرستی کا نتیجہ ہے کہ آج اس اسکول میں جہاں صرف 16 بچے تعلیم حاصل کررہے تھے اب 2600 بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم اے نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو دیگر ہم عصر تعلیمی اداروں کے مقابل کسی بات کی کمی کا احساس نہ ہونے دیا جائے۔ ایک سرکاری اسکول میں اتنی ساری سہولتوں کے ساتھ مفت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین اگر تعاون نہیں کریں گے تو کیا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جو والدین اسکول کے انتظامیہ کو ہراساں کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو کسی کانونٹ میں داخل کروادیں تو پھر چلے گا کہ تعلیم پر خرچ کتنا آتا ہے ۔

محمد منصور خان نے کہاکہ آئی ایم اے / وی کے او اسکول میں آئی ایم اے گروپ کی طرف سے جو پیسہ خرچ ہوتا ہے وہ کسی کی زکوٰۃ ، صدقہ یا خیرات نہیں بلکہ آئی ایم اے گروپ کی طرف سے زیورات ، طبی خدمات، زمین ، تعمیرات اور اشاعت کے شعبوں سے جو منافع حاصل ہوتا ہے اس کا 90فیصد حصہ یہاں صرف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اگر چاہتے تو یہ پیسہ کسی بیرون ملک میں صرف کردیتے ، لیکن انہوں نے ملت کی تعلیمی ترقی کو ذہن میں رکھ کر اس اسکول کا بیڑہ اپنے سر لیا ہے۔ ان کی کوشش یہ ہے کہ اس اسکول کو کسی طرح کی کمی محسوس نہ ہونے پائے۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر یہاں پیسہ لگایا ہے، اتنی بڑی قربانی کے بعد بھی اگر والدین نے تعاون نہیں کیا اور اساتذہ اور انتظامیہ کو پولیس تھانوں اور کورٹ کچہری لے جانے پر تل جائیں تو پھر اس کا کیا فائدہ؟۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکول کا ہر ایک طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کا ایک ذمہ دار شہری بنے، آگے چل کر وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کا ہر بچہ مستقبل کا روشن بیگ ، عرفان رزاق ، منصور خان ، اور آئی ایم اے کے ڈائرکٹروں جیسا بنے۔ اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ آگے چل کر سماج کا دشمن بنے تو کوئی اس کے لئے کیا کرسکتا ہے؟۔

آزادی کے متعلق انہوں نے کہاکہ 1913میں پہلی جنگ عظیم کے ساتھ اس دنیا میں سرحدوں کانظام شروع ہوا۔ اس سے پہلے کوئی بھی حاکم کسی بھی حکومت میں اپنی فوج لے کر گھس جاتا اور زور ز بردستی کے ذریعے حکومتیں تبدیل ہوجاتیں۔ انہوں نے کہا کہ کافی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے بعد ملک کو آزادی نصیب ہوئی ہے۔ دس لاکھ سے زائد قیمتی جانیں ملک کی آزادی کے لئے قربان ہوگئیں۔ آزادی مناتے ہوئے سب سے پہلے ہمیں ان مجاہدین کے احسان مند اور شکر گزار ہونا چاہئے۔اس موقع پر محمد منصور خان نے جناب روشن بیگ سے خواہش ظاہر کی کہ شیواجی نگر حلقے کی مزید دو اسکولوں کی ذمہ داری آئی ایم اے کے سپرد کی جائے تاکہ اس حلقے کے بچوں کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے سفر کو اور بھی آگے بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آئی ایم اے / وی کے او اسکول میں بعض والدین نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر اپنے بچوں کے داخلے کروائے ہیں۔ انہوں نے نصیحت کی کہ آئندہ اس طرح کی حرکتوں سے گریز کریں۔ ایسی حرکتوں سے شیواجی نگر حلقے کے مستحق بچے جو اس اسکول میں داخلہ لینا چاہ رہے تھے ان کا داخلہ نہیں ہوپایا۔ فرضی دستاویزات دے کر والدین نے نہ صرف اسکول کے ساتھ دھوکہ کیا ہے بلکہ ان مستحق بچوں کی بھی حق تلفی کی ہے۔ اس موقع پر جہاں آئی ایم اے اسکول کے بچوں نے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کئے ، ساتھ ہی محمد منصور خان صاحب کی والدین محترمہ عائشہ نزہت کو تہنیت پیش کی گئی۔ ایس ایس ایل سی طلبا کی رہنمائی کے لئے اسکالر نام سے ایک ایپ کا جناب روشن بیگ اور محمد منصور خان نے اجراء کیا۔ تقریب میں جواں سال قائد آر رومان بیگ ، آئی ایم اے کے ڈائرکٹرس اے نظام الدین ، ناصر حسین، نوید احمد، فرنٹ لائن اسپیشالٹی اسپتال کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر تنویر ، شیواجی نگر کے سماجی کارکن برکت حسین ، وسیم احمد، اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اور طلبا کی طرف سے پیش کئے گئے بہترین کلچرل پروگرام کو ان تمام نے خوب داد وتحسین سے نوازا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...