گؤ رکشا کے نام پر تشدد غیر انسانی: مارٹن لوتھر کنگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2017, 9:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/جولائی (ایس او نیوز) عالمی سطح کے انسانی حقوق کارکن مارٹن لوتھر کنگ  سوم نے کہا ہے کہ سماج میں تبدیلی لانے عدم تشدد انسانی تاریخ کا سب سے موثر ہتھیار ثابت ہوا ہے۔تشدد سے کسی بھی سماج میں تبدیلی یا اصلاح نہیں ہوسکتی۔آج شہر میں جاری امبیڈکر انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے عدم تشدد کے ذریعہ ہندوستان جیسے بڑے ملک کو طاقتور انگریز حکومت سے آزاد کرایا، اس کے بعد سے دنیا کے مختلف ممالک میں عوام نے اسی راستے کو اپناکر اپنی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی انصاف کے تقاضوں کو بدلتے وقت کے ساتھ بدلاجانا چاہئے، ورنہ سماج کے محروم طبقات کو مراعات فراہم کرنے حکومتوں کی پالیسیاں بے اثر ہوجائیں گی۔ ملک میں دلت تنظیموں کی غیر منظم حکمت عملیوں کو بے سود قرار دیتے ہوئے مارٹن لوتھر کنگ نے مشورہ دیا کہ ملک بھر کی دلت تنظیموں کو منظم اور متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔ انہوں  نے کہاکہ امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے حق میں انہوں نے جو احتجاجی تحریک چھیڑی اس کی کامیابی اتحاد کے نتیجہ میں ہی حاصل ہوپائی۔امبیڈ کر انٹرنیشنل کانفرنس کو سماج میں بدلاؤ کیلئے ایک اہم پہل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے کافی مدد ملے گی۔ ملک بھر میں گؤ رکشا کے نام پر بے قصوروں کے قتل عام اور انہیں برسر عام قتل کردئے جانے کے واقعات کو غیر انسانی اور وحشتناک قرار دیتے ہوئے مارٹن لوتھر نے کہاکہ اس طرح کے واقعات اگر بغیر رکاوٹ کے جاری رہیں تو منتخب نمائندوں پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا، فوری طور پر ارباب اقتدار اس مسئلے کو سلجھانے کی جانب متوجہ ہوں۔حالانکہ وزیراعظم مودی نے بارہا گؤ رکشا کے نام پر جاری قتل کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں تنقید کی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی تنبیہہ بھی کی ہے، لیکن اس کو عملی شکل بھی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کرناٹک کی طرف سے بابا صاحب امبیڈ کر کی 125ویں سالگرہ کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کرنے اور اس میں مفکرین، دانشوران اور دیگر اہم شخصیات کو یکجا کرنے کی جو پہل کی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...