دھرم سبھا میں مودی کو دی گئی وارننگ ،اگر رام مندر تعمیر کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تودوبارہ اقتدار پر نہیں آنے دیں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th December 2018, 12:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وشیوہندو پریشد(وی ایچ پی)نے رام مندر تعمیر کرنے کے لئے اتوار کو رام لیلا میدان میں ایک دھرم سبھا کا اہتمام کیا ۔اس سے خطاب کرتے ہوئے سوامی پرمانند نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کا وعدہ پورا نہیں کیا تو پھر ہم اسے اقتدار میں آنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ ہی آپ کی کٹھ پتلی ہیں اور نہ ہی آپ سے ڈرتے ہیں۔دوسری طرف سادھوی تریتم بھرا نے کہا کہ میں ہندوؤں کو متحد رہنے کی اپیل کروں گی، ورنہ انہیں ان کا حق نہیں ملے گا۔ہندووں کے درمیان پریشانی یہ ہے کہ وہ ذات کے نام پر تقسیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکز میں مودی اور یوپی میں یوگی کی حکومت بنائی۔یوگی نے ایودھیا کو روشن کرنے کا کام کیا، لیکن وہ جانتے ہیں کہ جب تک رام للا ایودھیا میں اپنا گھر نہیں پائیں گے، تب تک ملک کو امن نہیں مل سکتا۔

آر ایس ایس کے چیئرمین بھیاجی جوشی نے سبھا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ہو امن سے ہو،اگر جدوجہد کرنا ہوتا تو انتظار نہیں کرتے،اس لئے سبھی لوگ اس میں مثبت پہل کریں،ہماراکسی کے ساتھ کوئی جدوجہد نہیں ہے، رام راج میں ہی سکون ملتاہے،سب چاہتے ہیں کہ رام شاندارمندرمیں رہیں۔1992میں کام ادھورارہ گیا،ڈھانچہ گرالیکن مندرنہیں بنا،آئین کا راستہ باقی ہے،ہماری یہی خواہش ہے کہ قانون بناتے ہوئے رام مندر کی تمام رکاوٹیں دور ہوں، عدالت سے بھی یہی امید ہے کہ وہ جنم بھومی کا احترام کرے گی۔

بابری مسجدشہید کرنے کے کیس میں بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سمیت 13رہنماؤں میں سادھوی تریتم بھری بھی ملزمہ ہیں،تاہم اس معاملے کے بعدکئی لیڈرہائی پروفائل بن گئے، لیکن سادھوی ریتم بھری سیاسی طور پرلو وفائل رہ گئی۔2002میں ریاستی بی جے پی حکومت نے آشرم کیلئے انہیں 17ایکٹر زمین ایک روپے سالانہ کی فیس پر 99سال کیلئے لیز پر دیاتھا،جبکہ اس وقت اس زمین کی قیمت تقریبا 20کروڑ روپے تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔